اردو زبان اور انجینئرنگ/فارمیسی/اگریکلچر کا ریاستی مسابقتی امتحان - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/08/09

اردو زبان اور انجینئرنگ/فارمیسی/اگریکلچر کا ریاستی مسابقتی امتحان

eamcet-instructions

اردو زبان اور انجینئرنگ/فارمیسی/اگریکلچر کا ریاستی مسابقتی امتحان

Engineering, Agriculture & Medical (Pharmacy, Veterinary etc.,) Common Entrance Test [EAMCET]

مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
9/اگست/2021
*****


ہندوستان کی تقریباً ہر ریاست بارہویں جماعت کے بعد مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلے کے لیے ریاستی سطح کا مسابقتی امتحان منعقد کرتی ہے۔ بہتر رینک کے حصول پر طالب علم کو ریاست کے مختلف سرکاری/غیرسرکاری کالجوں کے ان پروفیشنل کورسز میں داخلہ ملتا ہے۔ ان کورسز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
1) انجینئرنگ کی تمام برانچس (سول، میکانکل، الکٹرانکس۔ کمپیوٹر سائنس وغیرہ)
2) اگریکلچر، ہارٹیکلچر، انیمل ہسبنڈری، فشریز، وٹرینری سائنس، فارمیسی، فوڈ ٹکنالوجی، ایورویدک سائنس و سرجری، ہومیوپتھک سائنس و سرجری وغیرہ۔


واضح رہے کہ میڈیکل (ایم۔بی۔بی۔ایس) میں داخلے کے لیے قومی سطح کے نیٹ مسابقتی امتحان (NEET) میں اعلیٰ درجہ کی کامیابی حاصل کرنا پڑتا ہے۔
اسی طرح قومی سطح کے باوقار انجینئرنگ ادارے (جیسے: آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی) میں داخلے کے لیے قومی سطح کا مسابقتی امتحان (آئی۔آئی۔ٹی-جے۔ای۔ای) منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کی تفصیل بھی راقم الحروف نے کچھ عرصہ قبل اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کی تھی (ہندوستانی اعلیٰ تعلیم - معیاری مسابقتی امتحان جے۔ای۔ای


ریاست تلنگانہ نے ایمسیٹ کے انجینئرنگ شعبہ کا امتحان 4/ اور 6/ اگست کو ریاست کے مختلف مقامات پر منعقد کیا تھا۔ جس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔
تلنگانہ ایمسیٹ کے فارمیسی/اگریکلچر شعبہ کا امتحان 9/ اور 10/ اگست کو منعقد کیا جا رہا ہے۔


تلنگانہ ایمسیٹ کے امتحانی پرچے، انگریزی کے علاوہ دو (مصدقہ سرکاری) زبانوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔
1) انگریزی اور تلگو
2) انگریزی اور اردو


ذیل میں انہی پرچوں (ریاضی، بیالوجی، زوالوجی، فزکس، کیمسٹری) کے ایک ایک سوال (انگریزی/اردو) کا اسکرین شاٹ پیش ہے۔ یہ تلنگانہ ایمسیٹ کے سرکاری ادارہ کی ویب سائٹ کے موک ٹسٹ (Mock Test) سے اخذ کیے گئے ہیں۔


ریاضی

eamcet-maths

فزکس

eamcet-physics

کیمسٹری

eamcet-chemistry

باٹنی

eamcet-botany

زوالوجی

eamcet-zoology

اردو/تلگو ترجمہ میں غلطیاں تو ہوتی ہی ہیں۔ اردو پرچے میں املا اور زبان و بیان کی چند غلطیاں خود ناچیز نے نوٹ کی ہیں۔
اس قسم کی غلطیوں کا احساس چونکہ متعلقہ سرکاری ادارے کو ہوتا ہے، لہذا پرچہ کی ہدایات میں یہ نوٹ تحریر کر دیا جاتا ہے کہ: ترجمہ کی غلطی کی صورت میں اصل انگریزی سوال ملاحظہ کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :
تلنگانہ میں انجینئرنگ تعلیمی سال 2019-20 کا آغاز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں