زخمِ دل اور مہک اور مہک
ممتاز اور بدنام افسانہ و ناول نگار واجدہ تبسم کی 15 کہانیوں کا مجموعہ ہے۔
یہ جنوری 1978ء میں انہی کے قائم کردہ ادارے "اوورسیز بک سنٹر" سے شائع ہوا تھا۔
کتاب کے دیباچہ "قوسِ خیال" کے تحت واجدہ تبسم لکھتی ہیں:
۔۔۔ یہ سارے افسانے میں نے اپنی افسانہ نگاری کے ابتدائی سالوں میں لکھے تھے، جن کی بنیاد صرف محبت پر ہے۔ یہ افسانے بہت پسند کیے گئے ہیں۔ رسالوں میں ادھر ادھر بکھرے پڑے تھے۔ میں نے ایک جگہ کر دئے ہیں کہ آپ بھی پڑھ سکیں اور محسوس کر سکیں کہ محبت بہرحال دنیا کی سب سے خوبصورت شے ہے اور اس موضوع پر لکھی کہانیاں کبھی پرانی نہیں پڑتیں۔۔۔ یہ موضوع جتنا قدیم ہے، اتنا ہی نیا ہے، اتنا ہی خوبصورت اور اتنا ہی دل موہ لینے والا ۔۔۔
خوشبوؤں کا مری دنیا میں گذر کم کم ہے
زخمِ دل اور مہک، اور مہک اور مہک
- واجدہ تبسم
(بمبئی۔ 20/جنوری 1978ء)
اس مجموعہ میں شامل افسانوں کے عنوان یہ ہیں:
کھوئی ہوئی منزل، آواز تو دے کوئی، زرد چاند، زخمِ دل اور مہک، چاند ستارہ، کوئلہ بھئی نہ راکھ، تصویریں، پھانس، شیشۂ دل، برسات، میں تمہاری ہوں، چرکے، انتظار کے پھول، ایک چنبیلی کے منڈوے تلے، تخت طاؤس
واجدہ تبسم کی یہ کتب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
ساتواں پھیرا - ناول از واجدہ تبسم - pdf download
واجدہ تبسم کے شاہکار افسانے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
واجدہ تبسم کی کہانی - pdf download
نتھ کی عزت - ناول از واجدہ تبسم - pdf download
بند دروازے - بچوں کی کہانیاں از واجدہ تبسم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
کتاب "زخم دل اور مہک اور مہک، از: واجدہ تبسم" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 288
pdf فائل سائز: 5MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
زخم دل اور مہک اور مہک ، افسانے از: واجدہ تبسم
Zakhm-e-Dil aur mahek aur mahek - Wajida Tabassum
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں