ساتواں پھیرا - ناول از واجدہ تبسم - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/02/13

ساتواں پھیرا - ناول از واجدہ تبسم - pdf download

saatwaan-phera-wajida-tabassum

ساتواں پھیرا
نامور مصنفہ واجدہ تبسم کا وہ مقبول عام ناول ہے جو بیسویں صدی کی آٹھویں دہائی میں رسالہ "شمع" (نئی دہلی) میں قسطوار شائع ہوتا رہا اور عام و خاص قاری کی دلچسپی کا محور بنا رہا۔
گو کہ یہ ناول ایک عجیب و غریب تجربہ ہے اور فلمی ٹائپ کی کہانی لگتی ہے۔

مگر واجدہ تبسم اس ناول کے دفاع میں لکھتی ہیں کہ ۔۔۔۔
ایک بات جو میں کہنا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ ہماری زندگی کی حقیقتوں سے ہی یہ کہانیاں بنتی ہیں ۔۔ چاہے وہ ادبی بنیں یا فلمی ۔۔ اور یہ بات بھی طے ہے کہ حقیقت ، کہانی سے زیادہ دل کش اور پراثر ہوتی ہے۔
یہ ناول دراصل 3/ستمبر 1985 کی ایک عجیب و غریب چونکا دینے والی خبر پر مبنی ہے۔ واقعہ یہ تھا کہ ایک آدمی ایک نرسری لیڈی ٹیچر کے رابطے میں آیا اور کہا کہ آٹھ سال قبل ہماری شادی ہوئی تھی اور شادی کے تین سال بعد عجیب حالات میں میں غائب ہو گیا تھا، اب واپس آ گیا ہوں اور میں وہی گمشدہ شوہر ہوں۔
یہ کتنی عجیب بات ہے کہ جو عورت مسلسل تین سال تک ایک شوہر کے ساتھ رہی، وہ اس نئے شخص کی ہئیت سے اس حد تک دھوکہ کھا گئی کہ پھر سے چھ ماہ تک اس کے ساتھ "باقاعدہ" بیوی کی طرح رہی اور پھر بھی پہچان نہ پائی۔ لیکن بعد میں کسی نہ کسی طرح اور عورت اور ماں کو لگا کہ یہ آدمی فراڈ ہے اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ خود پولیس بھی یہی کہتی رہی کہ : "نہیں، یہی تمہارا اصلی شوہر ہے"۔
قارئین خود اندازہ لگا لیں کہ اس پاک پروردگار کی کیسی عظیم قدرت ہے کہ دنیا میں کروڑوں چہرے بنائے، لیکن ہر چہرہ دوسرے سے مختلف۔ اور جب مماثلت کر دینا چاہے تو اتنی ملتی جلتی صورتیں بنا دے کہ سگی ماں اور بیوی تک دھوکہ کھا جائیں۔۔۔ اور وہ بھی مسلسل چھ ماہ تک دھوکے میں مبتلا رہیں۔
بہرحال میں نے ناول میں ماں کے کردار کو بہت اونچا کر دیا ہے، اور ناول کے آخر میں ماں کی عظمت کا راز اجاگر ہوتا ہے۔

سب سے بڑا رائٹر اور ڈائرکٹر بھی اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اور Creator تو وہ ہے ہی۔
میں نے فلمی ناول لکھا ہے یا ادبی۔۔۔؟ مجھے پتا نہیں۔ مجھے اللہ کے پیدا کیے ہوئے ان دو ایک جیسے ہم شکل چہروں نے یہ ناول لکھنے کی ترغیب دی، جس کا ثبوت اخبار کی ایک خبر ہے۔

واجدہ تبسم کی یہ کتب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:

ناول "ساتواں پھیرا ، از: واجدہ تبسم" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 164
pdf فائل سائز: 7MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
ساتواں پھیرا ، ناول از: واجدہ تبسم
SaatwaaN Phera, a novel by Wajida Tabassum


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

1 تبصرہ:

  1. محترم جناب حیدرآبادی صاحب میں آپ کا بلاگرساتھی"ایم ڈی نور"، ہوں میں نے بہت پہلے

    " شہر ممنوع " پڑھی تھی۔۔

    کیا اِس کتاب کے کچھ اقتباسات امریکی اسکولوں میں پڑھائے گئے ہیں؟

    میں آپ سے کُچھ جاننا چاہتا ہوں

    اگر مناسب سمجھیں تو مُجھے لکھیں کہ میرے پاس آپکا ای میل ایڈریس نہیں ہے۔

    teletalk7@gmail.com
    اب اجازت
    رب ہمیشہ مہربان رہے

    جواب دیںحذف کریں