© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
16/دسمبر/2021
*****
راقم کی خوابگاہ کے مختصر کتب خانے کے بعد اب پیش ہے ۔۔۔
آفس ڈیسک پر موجود وہ کتب جو ڈاک سے حال اور ماضئ قریب میں وصول ہوئیں اور کسی سبب انہیں گھر لے جانا ممکن نہ ہوا۔ یا تو دفتر کے فارغ اوقات میں جستہ جستہ مطالعے کے لیے یا پھر بطور حوالہ جاتی کتاب رکھی ہے۔ (سوائے تین کتابوں کے، باقی ساری کتب خود سے خریدی گئی ہیں)۔
کتب و رسائل دفتر کے پتے پر ہی منگانے کی عادت ہے جس کی کچھ وجوہات میں سے ایک یہ کہ سرکاری دفتر ہونے کے سبب بلا کسی دقت کے، وقت پر اور محفوظ طریقے سے ڈاک پہنچ جاتی ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ گھر کے پتے پر امیزون اور فلپ کارٹ کی اشیا تو بلاناغہ اور بآسانی آتی ہیں مگر خدا جانے ہمارے علاقے کے ڈاک خانے یا ڈاکیے کو کون سا اللہ واسطے کا بیر ہے کہ پانچ میں سے ایک یا دو کتابیں ہی پہنچاتے ہیں اور عدم وصولی پر استفسار کرنے ڈاکخانہ جائیں تو جواب ملتا ہے: حضور! آپ کا گھر نہیں مل رہا، ڈاکخانہ آ کر لے لیا کریں۔
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | نام کتاب | مصنف / مرتب / مدیر |
1 | اردو ناول : آغاز تا حال | عبدالرقیب / محمد اشرف |
2 | اخبار کی راتیں | رضا علی عابدی |
3 | ابراہیم جلیس : شخصیت اور فن | رحمت یوسف زئی |
4 | اثبات (شمارہ:6 - ترجمہ نمبر) | اشعر نجمی |
5 | بھارت کا آئین | وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند |
6 | اردو میں تدوین متن | ڈاکٹر عقیل احمد |
7 | ورق ورق کہانی کائنات (دو جلدیں) | ڈاکٹر عشرت ناہید |
8 | عالمی نثری ادب (تین جلدیں) | اشعر نجمی |
9 | تلنگانہ کے اردو شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور مصنفین کی ڈائرکٹری | تلنگانہ اردو اکیڈیمی |
10 | ادب میں عریاں نگاری اور فحش نگاری (پاکستانی ایڈیشن) | اشعر نجمی |
11 | Life Insurance and the Muslims | Aleem Khan Falaki |
12 | لائف انشورنس - آج کی اہم ترین ضرورت | ڈاکٹر علیم خان فلکی |
13 | سچ ہی تو ہے | ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز |
14 | پاسپورٹ (ناول) | ہیرٹا مولر (خالد فتح محمد) |
15 | سفید قلعہ | اورحان پامک (محمد عمر میمن) |
16 | چور اور کتے | نجیب محفوظ (سید علاء الدین) |
17 | فلسطینی افسانے | شمس الرب خان |
18 | دوشیزہ ڈائجسٹ (نومبر-98) | سہام مرزا |
19 | شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی | صلاح الدین مقبول احمد |
20 | رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا- ایک علمی جائزہ | رفیع احمد بن محمد عاقل |
21 | اردو میں مہجری ادب | ڈاکٹر نثار احمد / ڈاکٹر وصی بختیاری |
22 | اثبات (شمارہ:32 - افغانستان نمبر) | اشعر نجمی |
23 | ثالث (شمارہ:18) | اقبال حسن آزاد |
24 | عالمی فلک (شمارہ: 4) | احمد نثار |
25 | پروفیسر مغنی تبسم | پروفیسر فاطمہ بیگم |
26 | علامہ محمد ابوالقاسم سیف بنارسی | محمد ابوالقاسم فاروقی |
27 | دیارِ پورب میں علم اور علماء | قاضی اطہر مبارکپوری |
28 | سیدنا ابوہریرہ - حیات و خدمات | ذکی الرحمن غازی مدنی |
29 | دام ہر موج میں ہے (مضامین) | محمد ابوالقاسم فاروقی |
30 | اردو بک ریویو (رسالہ) | محمد عارف اقبال |
31 | انشاء (رسالہ) | ف۔ س۔ اعجاز |
32 | تمثیل (رسالہ) | مدھیہ پردیش اردو اکادمی |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں