اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی - حیدرآباد کی اوپن یونیورسٹی کا گریجویشن نصاب - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/06/23

اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی - حیدرآباد کی اوپن یونیورسٹی کا گریجویشن نصاب

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
23/جون/2021
*****


اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی
حیدرآباد کی اوپن یونیورسٹی کے گریجویشن (اردو) کا نصاب

braou title cover urdu book

سوشل میڈیا کے وہ مخلص احباب اور اردو جہدکار جو کسی غلط فہمی کے سبب سمجھتے ہیں کہ انڈیا میں اردو کی درس و تدریس بھلا کہاں ٹیکنالوجی اور جدید ذرائع ابلاغ کا احاطہ کرتی ہے؟


ذرا ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (حیدرآباد) کے گریجویشن (بی۔اے، سال دوم، سمسٹر 4) کی نصابی کتاب بعنوان "انفارمیشن ٹکنالوجی اور اردو"۔

braou- chapters

اس سلسلے میں ناچیز مکرم نیاز دلی شکرگزار ہے ۔۔۔
ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر یونیورسٹی (حیدرآباد۔ تلنگانہ۔ انڈیا) کی کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی کا۔۔۔
اور بالخصوص پروفیسر شکیلہ خانم (ڈین فیکلٹی آف آرٹس/ صدر شعبۂ اردو)، ڈاکٹر گلِ رعنا، ڈاکٹر سمیہ تمکین (اکیڈیمک اسوسی ایٹ، شعبہ اردو، ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر یونیورسٹی) اور ہمارے عزیز رفیقِ محترم مولانا ڈاکٹر اسلم فاروقی کا ۔۔۔ کہ جنہوں نے بطور خاص ٹکنالوجی سے متعلق چند اہم اسباق کو تحریر کرنے کے لیے اس فقیر پرتقصیر کا انتخاب فرمایا۔

ڈاکٹر اسلم فاروقی متذکرہ فیس بک پوسٹ کے اپنے تبصرہ میں لکھتے ہیں ۔۔۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری نصاب کی از سر نو تدوین کی گئی چھ سمسٹر کے لئے نو سے زائد کتابیں لکھی گئیں۔ کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی میں پروفیسر شکیلہ خانم ڈین آرٹس امبیڈکر یونیورسٹی کے زیر نگرانی پروفیسر بیگ احساس، پروفیسر محمد انور الدین، پروفیسر فاطمہ بیگم، پروفیسر حبیب نثار، پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر فضل اللہ مکرم، ڈاکٹر فاطمہ آصف اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے اردو ادب کے مختلف موضوعات کے لیے کورس ترتیب دیا۔ یونیورسٹی و کالج اساتذہ سے اسباق لکھوائے گئے۔


اردو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی موضوع پر کتاب ترتیب دینے کے لئے مجھے ایڈیٹر بنایا گیا بہ حیثیت ایڈیٹر میں نے کورس انچارج اور ڈین سے درخواست کی تھی کہ اردو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے اسباق لکھوانا چاہتا ہوں۔ جب میں نے مکرم نیاز صاحب اور ڈاکٹر احتشام الحسن کے نام پیش کئے تو کچھ گوشوں سے اعتراض ہوا کہ یہ لوگ کسی یونیورسٹی اور کالج سے وابستہ نہیں ہیں۔ میں نے کہا کہ اس موضوع پر لکھنے والے تلنگانہ کی کسی یونیورسٹی اور کالج میں دستیاب نہیں ہیں۔ کچھ ہیں تو انہوں نے اسباق لکھنے سے انکار کر دیا۔ میں نے ذمہ داروں سے کہا کہ یہ لوگ موضوع کے ماہر ہیں ان کا کام ہی ان کی شناخت ہے۔


بہرحال دئے گئے وقت میں یہ کتاب شائع ہو گئی اور خوشی کی بات ہے کہ اردو میں کمپیوٹر کے تعارف سے لے کر عصر حاضر کے تقاضوں تک سبھی معلومات اس کتاب میں شامل ہیں۔
مکرم نیاز صاحب نے اپنے موضوعات سے بھرپور انصاف کیا ہے۔ یہ کتابیں پی ڈی ایف کی شکل میں کورس پڑھ رہے طلباء کو فراہم کی گئیں اور اصل کتاب یونیورسٹی کے پریس سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
مکرم نیاز صاحب نے کتاب کا تعارف پیش کیا شکریہ۔ ایک اور بات کہ اردو میں کچھ اچھا کام ہوا ہے تو اس کا ذکر ہونا چاہیے خود کریں یا دوسرے۔ مکرم نیاز صاحب سلسلہ وار اردو کتابوں کا تعارف انٹرنیٹ پر پیش کر رہے ہیں۔ قطرے قطرے سے دریا بھرنے کا کام کر رہے ہیں۔ استقامت کے ساتھ۔ امید ہے کہ وہ اپنا کام یوں ہی جاری رکھیں گے۔

braou urdu book technology chapter-6

فہرست اکائی:6
نمبر شمارذیلی نمبرعنوان
6 - اغراض و مقاصد
6.1 - تمہید
6.2 - سوشل میڈیا کی تعریف
6.2 6.2.0 سوشل میڈیا کی تاریخ
6.2 6.2.1 سوشل میڈیا کی اہمیت و ضرورت
6.2 6.2.2 سوشل میڈیا کے فوائد
6.2 6.2.3 سوشل میڈیا کے نقصانات
6.3 - سوشل میڈیا کے دو بڑے زمرے
6.3 6.3.0 ویب سائٹس
6.3 6.3.1 سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس
6.4 - سوشل میڈیا اور اردو
6.4 6.4.0 ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور موبائل میں اردو زبان کی شمولیت
6.4 6.4.1 سوشل میڈیا پر اردو کے مختلف ادوار
6.4 6.4.2 سوشل میڈیا پر اردو کی ترویج و ترقی
6.5 - سوشل میڈیا پر اردو زبان و ادب کا فروغ بذریعہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس
6.5 6.5.0 فیس بک
6.5 6.5.1 ٹوئٹر
6.5 6.5.2 وہاٹس ایپ
6.5 6.5.3 یو ٹیوب
6.5 6.5.4 فورم / ڈسکشن بورڈ
6.5 6.5.5 ای-میل گروپس
6.6 - خلاصہ


braou urdu book technology chapter-7-8

فہرست اکائی:7
نمبر شمارذیلی نمبرعنوان
7 - اغراض و مقاصد
7.1 - تمہید
7.2 - آن لائن اردو صحافت: ایک تعارف
7.2 7.2.1 تصویری ویب ایڈیشن اور یونیکوڈ متن ایڈیشن
7.3 - آن لائن صحافت کے تقاضے
7.4 - اردو ای-اخبارات
7.5 - اردو نیوز پورٹلس
7.6 - خلاصہ


فہرست اکائی:8
نمبر شمارذیلی نمبرعنوان
8 - اغراض و مقاصد
8.1 - تمہید
8.2 - اردو کی اہم ویب سائٹس
8.2 8.2.1 ویب سائٹ کیا ہے؟
8.2 8.2.2کچھ اہم اردو ویب سائٹس
8.3 - بلاگ کیا ہے؟
8.4 - سائبر دنیا میں اردو کے اہم بلاگس
8.5 - گوگل پلے اسٹور پر اردو کی منتخب اپلی کیشنز
8.6 - خلاصہ

1 تبصرہ:

  1. انفارمیشن ٹکنالوجی کو اردو کے قالب میں ڈھال لینا جوۓ شیر لانے کے مترادف ہے۔بلاشبہ یہ بڑا کام ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوگا جب اس کا application ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہوگا۔
    کرونا وبائی دور میں اس کی اہمیت کھل کر سامنے جب تعلیمی نظام کو أن لائن سے جوڑ دیا گیا۔انفارمیشن تکنالوجی سے نابلد معاشرہ کتنا خسارہ میں اور نۓ علوم سے اندھیرے میں رہا اس کا اندازہ سبھی کو ہے ۔مجھے کہہ لینے دیں اب ہمیں غالب کی فکری جگالی کے بجاۓ کچھ ادبی کام اس علوم کے نۓ شعبہ بر بھی کر لینا چاہۓ۔
    مکرم نیاز صاحب أپ اپنے مشن پر لگے رہیں۔کس کے کھاتے میں کیا ہے کہنے والوں کی فکر نہ کریں
    نثارانجم

    جواب دیںحذف کریں