مورس لیول کے ہیبتناک افسانے - ترجمہ از امتیاز علی تاج - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/01/06

مورس لیول کے ہیبتناک افسانے - ترجمہ از امتیاز علی تاج - pdf download

maurice-level-horror-stories
نامور ادیب و مصنف سید امتیاز علی تاج کہتے ہیں کہ ۔۔۔
اردو کے ادبی رسائل میں ترجمہ شدہ مختصر افسانوں کے لیے عام طور پر ادب کے وہ ارزاں نمونے منتخب کیے جاتے ہیں جو پست معیار کے انگریزی جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
اردو میں مختصر افسانے کے فن پر ایک مفصل اور تعمیری تنقید کی کتاب لکھنے کی ضرورت اس وقت ہی پڑے گی جب تک زبان بہترین افسانوں کے نمونوں سے آشنا نہ ہو جائے۔
مختصر افسانے کے مطالعے کے دوران فرانسیسی افسانہ نگار مورس لیول [Maurice Level] کی کہانیاں اپنی کئی خصوصیات کے باعث مجھے اس قابل معلوم ہوئیں کہ انہیں اردو میں منتقل کر لیا جائے۔
لہذا ان کے درج ذیل تیرہ (13) افسانوں کا مجموعہ "ہیبت ناک افسانے" کے عنوان سے پیش ہے۔
بنک کا منیم، کون؟، ٹھاٹھ، لال لمپ کی روشنی میں، ایک غلطی، تخفیف جرم کی وجہ، اعتراف، باپ، یوں ہی، فقیر، وہ بدمعاش میروں، آلودگی، 10:50 کی ایکسپریس
The Debt Collector, Who?, The Taint, In the Light of the Red Lamp, A Mistake, Extenuating Circumstances, The Confession, The Father, For Nothing, The Beggar, That Scoundrel Miron, Under Chloroform, The 10:50 Express
بعض دوسرے مصنفین کی طرح اگرچہ موسیو لیول کے تخیل کو بھی ہیبت و دہشت اور تقدیر کی ستم ظریفیوں کے موضوعات خاص طور پر متاثر کرتے ہیں لیکن انہیں یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کے افسانے زندگی سے زیادہ قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ اور ہیبت و دہشت کے اندر سے ان کے دردمند دل کی دھڑکن سنائی دیتی رہتی ہے۔ اردو زبان ابھی تک اس قسم کی کہانیوں سے روشناس نہیں ہے۔

مورس لیول کے ہیبت ناک افسانے - اردو ترجمہ از سید امتیاز علی تاج
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

تعداد صفحات: 236
pdf فائل سائز: 7MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Maurice Level Horror Stories in Urdu.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں