فرہنگ آصفیہ - کتابی شکل - چار جلدیں - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/07/23

فرہنگ آصفیہ - کتابی شکل - چار جلدیں


از: مکرم نیاز (حیدرآباد، انڈیا)۔

ایک قریبی عزیز کی جانب سے وصول ہوا تحفہ۔

فرہنگ آصفیہ (چار جلدیں)
ترقی اردو بورڈ ایڈیشن
سن اشاعت: 1974ء
طابع و ناشر: شعبۂ طباعت و اشاعت ترقی اردو بورڈ

جلد اول - صفحات: 656
جلد دوم - صفحات: 422
جلد سوم - صفحات: 664
جلد چہارم - صفحات: 796

قیمت:
جلد (1) اور (3): 40 روپے
جلد (2): 25 روپے
جلد (4): 45 روپے

سائز:
25 بائی 33 سنٹی میٹر

جلد اول - صفحات: 656
جلد (1): 40 روپے

جلد دوم - صفحات: 422
جلد (2): 25 روپے

جلد سوم - صفحات: 664
جلد (3): 40 روپے

جلد چہارم - صفحات: 796
جلد (4): 45 روپے

طباعت/اشاعت تفصیلات کا صفحہ

فرہنگ آصفیہ کا تعارفی صفحہ

فرہنگ آصفیہ
عربی، فارسی، ترکی، ہندی، سنسکرت اور انگریزی لغات مخلوط بہ اردو، عدالتی و بیگماتی محاورات، اہل پیشہ و اہل حرفہ کی ضروری اصطلاحات، داخلِ روزمرہ ضرب الامثال، اشارے، کنائے، تاریخی واقعات، مناسبِ حال مادے، تذکیر و تانیث کے فیصلے، فلسفہ و طبیعات کے حسب موقع مسئلے، علم زبان کے نکتے، اردو صرف و نحو کے قاعدے، ملک کی متداولہ رسمیں، قدیم و جدید تحقیقات کے اختلافات مع نظائرِ نظم و نثر و کثرتِ معانی و وجہِ تسمیہ، تمام اولیائے ہند اور تمام فقرائے ہند کے اسمائے گرامی مع حالات، علمائے نامی گرامی کے نام اور مختصر سوانح عمریاں اور دیگر امور کی تشریحات جو پچپن ہزار سے متجاوز ہیں۔

فرہنگ آصفیہ کا پیش لفظ

پیش لفظ
حکومت ہند نے اردو زبان میں کتابیں تیار اور شایع کرنے کے لیے ترقی اردو بورڈ قائم کیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یونیورسٹیوں، علمی انجمنوں، مصنفوں، مترجموں، استادوں اور ناشروں کے اشتراک و تعاون سے اردو میں سائنس کی کتابیں، بچوں کی ضرورت اور دلچسپی کی کتابیں اور یونیورسٹی کی کتابیں لکھوائی اور شایع کی جائیں اور ان موضوعات پر دوسری مستند کتابوں کے ترجمے شایع کیے جائیں۔ اس اسکیم کے تحت چھ سو سے زائد کتابیں تصنیف و تالیف کے مختلف مراحل میں ہیں۔
زیرِ نظر کتاب اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیر کے اہتمام میں ترقی اردو بورڈ کی وساطت سے شایع ہو رہی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ کتاب طالب علموں، استادوں اور ان تمام حلقوں میں پسند کی جائے گی جنہیں ایک قومی زبان کی حیثیت سے اردو کے فروغ اور ترقی میں دلچسپی ہے۔

(نور الحسن)
وزیرِ تعلیم، حکومتِ ہند

1 تبصرہ: