ماہنامہ خاتون مشرق - سالنامہ - فروری-مارچ 1951 - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/07/26

ماہنامہ خاتون مشرق - سالنامہ - فروری-مارچ 1951 - pdf download

khatoon-e-mashriq-annual-1951

از: مکرم نیاز (حیدرآباد، انڈیا)۔
خاتون مشرق - ہندوستان کا قدیم ترین ماہنامہ ہے جس کی اشاعت تقسیم ہند سے قبل یعنی 1938 سے مسلسل آج تک جاری ہے۔ خواتین کے اس رسالے کے بانی مولانا عبداللہ فاروقی (مرحوم) اور محترمہ انوری بیگم (مرحومہ) رہی ہیں۔ یہ رسالہ آج بھی دہلی سے شائع ہو رہا ہے۔ موجودہ مدیران غالباً فرید فاروقی اور چشمہ فاروقی ہیں۔
اپنے دور میں اس رسالے نے بلاشبہ مسلم خواتین کی ذہنی و اخلاقی تربیت کا موقر فریضہ نبھایا۔ گو کہ اس رسالے میں شائع شدہ تخلیقات کے معیار سے اختلاف کیا جا سکتا ہے۔ پھر بھی یہ بہت بڑی بات ہے کہ گذشہ 8 دہائیوں سے یہ رسالہ تسلسل سے اشاعت پذیر ہے۔
خاتون مشرق کے 13 ویں سال کا سالنامہ 1951 (مشترک شمارہ: فروری/مارچ) پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ اس سالنامہ کے ذریعے اس بات کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ گذشتہ ستر (70) کے دوران رسالے کے معیار کے علاوہ قلمکاروں کے طرز تحریر اور برتے گئے موضوعات میں کیا اور کتنا فرق آیا ہے۔
صفحات کی تعداد 165 ہے اور پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 16 میگابائٹس ہے۔

اس شمارہ (سالنامہ 1951) کے اداریہ بعنوان "کچھ اپنی نسبت" میں عبداللہ فاروقی لکھتے ہیں ۔۔۔
الحمدللہ! خاتون مشرق کا سالگرہ نمبر بابت 1951ء شائع ہو گیا ہے۔ اس گرانی اور اقتصادی بدحالی کے زمانے میں کسی اردو مسلم زنانہ رسالہ کا سالگرہ نمبر پونے دو سو صفحات کا رنگین اور باتصویر شائع کرنا ایک اہم اور مشکل کام ہے جس کو ادارۂ خاتون مشرق نے انجام دیا ہے۔
"اردو کو زندہ رکھنا ثواب"
گذشتہ اشاعت میں لکھا گیا تھا کہ پاکستان قائم ہو جانے کے بعد ہندوستان میں اردو زبان کو زندہ اور باقی رکھنا صرف مسلمانوں کا کام ہے یا ان چند غیرمسلموں کا جو اردو زبان کے حامی ہیں۔ اس لیے تجویز کی گئی تھی کہ ہر بہن اور بھائی اپنے اپنے گھروں میں بےپڑھے لکھے لڑکیوں اور لڑکیوں کو، مردوں اور عورتوں کو ایک گھنٹہ روزانہ بےمعاوضہ اردو لکھنا پڑھنا اور بولنا سکھائیں۔ اس ضروری ذمہ داری کی طرف بھی توجہ نہیں کی گئی۔ صرف ایک بہن حیات النساء صاحبہ ساکن واسنیہ ضلع پٹنہ نے لکھا ہے کہ خاتون مشرق میں اعلان چھپتے ہی میں نے اپنے زنانہ مکان میں اردو اسکول جاری کر دیا ہے اور لڑکوں اور لڑکیوں کو اردو پڑھانا شروع کر دیا ہے۔ امید ہے کہ دوسری بہنیں بھی حیات النساء کی تقلید کرتے ہوئے گھر گھر اردو اسکول جاری کریں گی۔
رسالہ خاتون مشرق اور ادارہ خاتون مشرق گھر گھر اردو اسکول جاری کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تحریک جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس ضروری کام کے لیے چند دوستوں اور مشرقی بہنوں سے مشورہ کیا جا رہا ہے۔ ضروری اعلان کا انتظار کیے بغیر آج سے ہی کام شروع کر دیجیے۔

ماہنامہ "خاتون مشرق" کا سالنامہ-1951 (فروری/مارچ)۔
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

تعداد صفحات: 165
pdf فائل سائز: 16MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khatoon-e-Mashriq Monthly - Annual-1951.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں