عصمت چغتائی (پ: 21/اگست 1915 ، م: 24/اکتوبر 1991) کے تیرہ (13) یادگار افسانوں کا ایک لازوال مجموعہ پیش خدمت ہے۔
اس مجموعہ کی دوسری تحریر ایک سماجی/ادبی مضمون "فسادات اور ادب" ہے۔
معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کہتے ہیں کہ:عصمت چغتائی کو جو مقام ملنا چاہیے تھا وہ شاید نہیں دیا گیا مگر میں سمجھتا ہوں کہ عصمت چغتائی نے افسانے میں عام زندگی کے مسائل کو شامل کر کے ایسا غیر معمولی کام کیا ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے لکھے ہوئے افسانے پڑھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ عصمت چغتائی نے اردو کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ان کی تحریریں نوجوان نسل کی پختگی اور شعور میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔
عصمت چغتائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5/مارچ 2014 کو کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے زیر اہتمام ناپا انٹر نیشنل تھیٹر فیسٹیول 2014 ء میں نصیرالدین شاہ نے اسٹیج ڈرامہ "عصمت آپا کے نام" پیش کیا تھا۔ جس میں عصمت چغتائی کی تین کہانیاں چھوئی موئی ، مغل بچہ اور گھر والی پر مبنی کھیل پیش کئے گئے۔ ان تینوں کی ہدایات نصیر الدین شاہ نے دی۔ خود نصیر الدین شاہ نے عصمت چغتائی کی یادگار کہانی "گھر والی" کو شاندار انداز میں پیش کیا۔ جبکہ کہانی "مغل بچہ" میں ان کی اہلیہ رتنا پاتھک شاہ اور "چھوئی موئی" میں ان کی بیٹی حیبا شاہ نے بہترین پرفارمنس دیں۔ نصیرالدین شاہ نے مزید کہا کہ ان ڈراموں میں کوئی ایک لفظ بھی ہمارا نہیں ہے بلکہ عصمت چغتائی کی کہانیوں کو ہوبہو پیش کیا گیا ہے۔
عصمت چغتائی کی چند یادگار تخلیقات کا یہ قابل مطالعہ مجموعہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
"چھوئی موئی"
اس مجموعہ میں مندرجہ ذیل کہانیاں شامل ہیں:
- کہانی
- فسادات اور ادب
- بہو بیٹیاں
- بمبئی سے بھوپال تک
- چوتھی کا جوڑا
- کدھر جائیں
- کیڈل کورٹ
- پوم پوم ڈارلنگ
- جڑیں
- سونے کا اندا
- کچے دھاگے
- یہ بچے
- لال چیونٹے
- چھوئی موئی
یہ بھی پڑھیے:
لحاف اور دیگر افسانے از عصمت چغتائی - pdf download
کتاب - عصمت چغتائی کے بہترین افسانے
ٹیڑھی لکیر - ناول از عصمت چغتائی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
کتاب "چھوئی موئی اور دیگر افسانے ، از: عصمت چغتائی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 230
pdf فائل سائز: 10MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Chuyi Muyi Short stories by Ismat Chughtai.pdf
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں