سابق ریاست دکن کی کلیانی جاگیر کا محرم - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/09/10

سابق ریاست دکن کی کلیانی جاگیر کا محرم - pdf download

kalyani-ka-muharram

کلیانی - سابق سلطنت آصفیہ حیدرآباد کی ایک قدیم اور بڑی جاگیر تھی جو آصف جاہ اول کے دور کے ایک نامور سید خاندان کے قبضے میں رہی۔
خاندان کلیانی میں بڑے بڑے اہل علم اور اہل قلم گزرے ہیں جو رزم اور بزم میں یکتا مانے جاتے تھے۔ سن 1948 میں کلیانی کے نواب صاحب سید محمد جمال الدین حسین خان گزرے ہیں جو پابند صوم و صلوٰۃ اور جاگیرداروں کے تمام عیبوں سے پاک و صاف تھے۔ انہوں نے اپنی ایک تصنیف میں اپنے والد کے دورِ حکومت کا تذکرہ لکھا ہے لیکن چونکہ مقصد تذکرہ نویسی نہیں تھا اس لیے نواب صاحب نے محض کلیانی جاگیر کے محرم کی کیفیت لکھی ہے۔

"کلیانی کا محرم" نامی اس کتاب کے مقدمہ میں خواجہ حسن نظامی دہلوی لکھتے ہیں:
نواب صاحب کلیانی کی اس کتاب میں کلیانی کے محرم کی جو رسمیں درج کی گئی ہیں ان سے محض مراسم قدیم کا علم نہیں ہوتا ہے بلکہ اس زمانے کے نوکری پیشہ لوگوں کی صورتیں بھی ظاہر ہوتی ہیں اور ان کے لباس بھی ظاہر ہوتے ہیں اور ان کے کردار بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ اور حیدرآباد کے امیروں کی جو شان و شوکت تھی اور جس طرح وہ اپنی شان کو ظاہر کرتے تھے ، اس کی تصویریں تو نواب صاحب کلیانی نے ایسے انداز سے دکھائی ہیں کہ سماں باندھ دیا ہے۔ پرانے ہتھیاروں کے نام، پرانی سواریوں کے نام اور طریقے اور صورتیں، گھوڑوں کی سواریوں کے قدیمی رواج اور چابک سواروں کے کمالات کی جو تفصیل اس کتاب میں ہے اب وہ محض قابل تشریح لغات معلوم ہوں گے کیونکہ اب گھوڑوں کا رواج، ریل اور موٹر اور سیکل کے سامنے غائب ہو گیا ہے۔
نواب صاحب دلی کی اردو کے پورے ماہر ہیں تاہم انہوں نے یہ کتاب حیدرآبادی بول چال کے انداز سے لکھی ہے تاکہ یہاں کے باشندے اپنی بول چال کے ذریعے ان تاریخی مناظر کو سمجھ سکیں۔

یہ بات ازحد تعجب کے قابل ہے کہ کلیانی کے محرم کے مراسم کو پڑھنے سے ہر شخص یہ محسوس کرے گا کہ مرحوم نواب صاحب بہت غالی شیعہ تھے لیکن حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ وہ بھی سنی اور موجودہ نواب صاحب، جو ان کے جانشین ہیں، قادری سلسلے کے مرید اور پکے سنی ہیں۔ تاہم یہ بات خاص نتیجہ خیز معلوم ہوتی ہے کہ گذشتہ زمانے میں اہل سنت بھی مراسم محرم کو اس خلوص اور عقیدت سے انجام دیتے تھے کہ ان کو شیعہ سمجھا جاتا تھا۔
میں نواب صاحب کی اس کتاب کو "تمدن دکن" اس واسطے کہتا ہوں کہ اس میں سلطنت آصفیہ کے قدیمی تمدن کی تصویریں ہیں اور نواب صاحب نے یہ کتاب لکھ کر مسلمانوں کے پرانے رسم و رواج اور طریقۂ بود باش کو آئیندہ نسلوں کے لیے دوامی یادگار بنا دیا ہے۔

- خواجہ حسن نظامی دہلوی
حیدرآباد۔
9/رمضان 1367ھ مطابق 17/جولائی 1948ء

یہ بھی پڑھیے:
حیدرآباد کا محرم - از: اقبال جہاں قدیر

کتاب "کلیانی کا محرم ، از: نواب آف کلیانی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 114
pdf فائل سائز: 6.5MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Kalyani ka Muharram by Syed Mohammad Jamaluddin Hussain Khan.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں