حجِ اکبر - ناول از مائل ملیح آبادی - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/08/09

حجِ اکبر - ناول از مائل ملیح آبادی - pdf download

hajj-e-akbar Novel by mael-malihabadi

ناول کا نام : حجِ اکبر
مصنف: مائل ملیح آبادی
صفحات : 224
پی۔ڈی۔ایف فائل سائز: 9 ایم۔بی
سن اشاعت: جون 1970
ناشر: مکتبہ دین و ادب، لاٹوش روڈ، لکھنؤ۔
ڈاؤن لوڈ لنک: نیچے دیا گیا ہے۔

حجِ اکبر
مائل ملیح آبادی کا ایک اصلاحی ناول ہے جو انہوں نے اکتوبر 1968 میں تحریر کیا تھا۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔ مذہبی خودنمائی اور ریاکاری سے پیچھا چھڑانا پڑتا ہے۔ حج کی عبادت کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے۔
اس دلچسپ ناول میں یہی قصہ سادہ مگر دل میں اتر جانے والے الفاظ کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔

اس ناول کا تعارف کرواتے ہوئے مصنف مائل ملیح آبادی لکھتے ہیں:
روسی ادیب لیو ٹالسٹائی نے حج اکبر کے نام سے ایک مختصر افسانہ لکھا تھا۔ اس افسانے کا ماحول روسی تھا اور مذہبی کردار عیسائی۔ میں نے اس افسانے کو بنیاد بنا کر یہ ناول "حجِ اکبر" لکھا ہے۔
طاہر ہے کہ اس ناول کا ماحول ہندوستانی ہونا چاہیے۔ کردار ہندو یا مسلمان ہیں۔ اپنی قوم کی ایک شدید بیماری کی طرف بھی اس ناول میں اشارے کیے ہیں۔ وہ بیماری ہے "فرقہ پرستی"۔
میرا یقین ہے کہ یہ بیماری ہندوؤں اور مسلمانوں کی روح میں نہیں ہے۔ مفاد پرست طبقے کوشش کرتے رہتے ہیں کہ فرقہ پرستی کی لعنت کو پیدا کر کے اپنے ناجائز مفاد کی حفاظت کرتے رہیں۔

میں یہ تاثر دینا نہیں چاہتا کہ حج کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ خود حج کا مقصد بھی وہی ہے جو اس ناول کا بنیادی کردار رحمت انجام دیتا ہے۔ کاش ہمارے تمام حاجی فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد رحمت بن کر حج اکبر کا ثواب حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں جس کی اس ملک کے حالات میں بڑی گنجائش ہے۔

مائل ملیح آبادی
اکتوبر 1968ء
ملیح آباد، لکھنؤ

ناول "حجِ اکبر ، از: مائل ملیح آبادی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 224
pdf فائل سائز: 9MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
حجِ اکبر ، ناول از: مائل ملیح آبادی
Hajj-e-Akbar, a Novel by Mael Malihabadi


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں