منٹو کے 4 متنازعہ افسانے مع روداد مقدمہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/08/13

منٹو کے 4 متنازعہ افسانے مع روداد مقدمہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

thanda-gosht-manto

افسانوں کا مجموعہ : منٹو کے 4 متنازعہ افسانے مع روداد مقدمہ برائے 'ٹھنڈا گوشت'
مصنف: سعادت حسن منٹو
صفحات : 128
پی۔ڈی۔ایف فائل سائز: 5 ایم۔بی
ڈاؤن لوڈ لنک: نیچے دیا گیا ہے۔

افسانے:
1) مقدمہ - جو "ٹھنڈا گوشت" پر چلایا گیا۔ 2) ٹھنڈا گوشت۔ 3) بابو گوپی ناتھ۔ 4) شادی۔ 5) بلونت سنگھ مجیٹھیا۔

منٹو کی سچائی اور بےباکی سے بہت سے لوگ ڈرتے تھے۔ اس کی زندگی میں اس پر بہت سے مقدمے چلائے گئے، کیونکہ وہ ہمارے سماج کی گندگی کو بےنقاب کرتا تھا اور جنسی کمزوری کی بڑھتی ہوئی بیماری پر اپنے قلم کا تیزابی نشتر رکھ دیتا تھا۔ منٹو کی سفاکی اور بےرحمی ضرب المثل ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ منٹو کے بےرحم طنز میں انسان کی محبت، محبت کی مایوسی اور مایوسی کے سارے آنسو چھپے ہوئے ہیں۔ جب تک لوگ پڑھتے رہیں گے، منٹو زندہ رہے گا۔
اس مختصر سی کتاب (صفحات: 128) میں جہاں منٹو کے چار متنازعہ افسانے شامل ہیں وہیں تقریباً 60 صفحات پر مشتمل اس مقدمہ کی تفصیلی روداد بھی بیان کی گئی ہے جو منٹو کے متنازعہ ترین افسانے بعنوان "ٹھنڈا گوشت" پر 1948 میں چلایا گیا تھا۔
منٹو جب بمبئی سے ہجرت کرکے پاکستان منتقل ہوئے تو ذہنی انتشار پسندی کا شکار تھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ: "طبیعت افسانے کی طرف مائل نہیں ہوتی تھی، اس صنف ادب کو میں بہت سنگین سمجھتا ہوں، اس لیے افسانہ لکھنے سے گریز کرتا ہوں۔"
لیکن جب احمد ندیم قاسمی نے ماہنامہ "نقوش" جاری کیا اور منٹو سے افسانے کا تقاضا کیا تو قاسمی کے اصرار کے باوجود منٹو "نقوش" کے پہلے چند پرچوں کے لیے کوئی کہانی نہ لکھ پائے اور جب قاسمی ناراض ہو گئے تب منٹو نے پاکستان میں اپنا پہلا افسانہ "ٹھنڈا گوشت" لکھا۔
منٹو لکھتے ہیں کہ:
قاسمی صاحب نے یہ افسانہ میرے سامنے پڑھا۔ وہ خاموش پڑھتے رہے، مگر مجھے ان کا ردعمل معلوم نہ ہو سکا۔ افسانہ ختم کرنے کے بعد انہوں نے مجھ سے معذرت بھرے لہجے میں کہا: "منٹو صاحب، معاف کیجیے، افسانہ بہت اچھا ہے لیکن نقوش کے لیے بہت گرم ہے"
منٹو نے بحث کیے بغیر خاموشی سے اپنا یہ افسانہ قاسمی صاحب سے واپس لے لیا۔
بعد میں "ادبِ لطیف" میں بھی یہ افسانہ منتخب ہونے کے باوجود شائع نہ ہو سکا۔ حتیٰ کہ ممتاز شیریں کے رسالے "نیا دور" میں بھی اس کی اشاعت کی ہمت نہ کی جا سکی۔
چند عرصہ بعد رسالہ "جاوید" کے مدیر عارف عبدالمتین نے منٹو سے بصد اصرار افسانہ ٹھنڈا گوشت لیا اور اسے "جاوید" کے خاص نمبر مطبوعہ مارچ 1949 میں شائع کر دیا۔
مگر ایک ماہ بعد رسالہ جاوید پر چھاپہ پڑا اور مقدمہ کی شروعات ہوئی۔
جس کی مکمل تفصیل اس کتاب کے پہلے مضمون میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
منٹو کے 4 متنازعہ افسانے مع روداد مقدمہ برائے ٹھنڈا گوشت
Thanda Gosht Muqaddama Manto


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں