anglo-urdu ghazal - اینگلو اردو غزل - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/07/27

anglo-urdu ghazal - اینگلو اردو غزل

ورک (‫work) ، ڈئر لائف میں ایسا نہ کر
وائف کی فنگر (‫finger) پہ تُو ناچا نہ کر

ایڈیٹ (‫idiot) تجھ کو کہیں گے لوگ سب
ہاؤز (‫house‬) میں نیبر (‫neighbour) کے تُو جھانکا نہ کر

ڈیڈ (‫dad) کے جوتوں سے بچنا ہے اگر
لَو (‫love) کو اپنی اُن پہ تُو افشا نہ کر

یہی ہے رکوئسٹ (‫request) لیڈر سے مری
کنٹری (‫country) کا اپنے تُو سودا نہ کر

بھول بیٹھا ہے وائف (‫wife) ملتے ہی اُسے
گاڈ (‫god) سے تُو اس طرح دھوکا نہ کر

فیملی کا اپنی بھی کچھ کر خیال
ہوٹلنگ (‫hotling) میں اوروں پہ خرچا نہ کر

ایکسلنٹ (‫excellent) ہیں شعر تیرے سب سحر
فالٹ (‫fault) ان میں اب کوئی ڈھونڈا نہ کر

( شاعر : فرید سحر )

2 تبصرے:

  1. گمنام29/7/08 9:43 AM

    خُوب
    میں نے ترپن سال قبل ولائیتی اُردو میں نظم لکھی تھی ۔ انشاء اللہ بیاض مل جانے پر نذر کرونگا

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوب حیدرآبادی بھائی!
    لیکن چند الفاظ قوسین میں انگریزی میں نہیں لکھے گئے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں