نصر من اللہ وفتح قریب ۔۔۔؟‫! - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/07/24

نصر من اللہ وفتح قریب ۔۔۔؟‫!

اللہ تعالیٰ ہندوستانی مسلمانوں کے اذہان کو ان مفاد پرست مسلم سیاستدانوں کے زہریلے خیالات سے محفوظ رکھے ، آمین ‫!


مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے یہ ظالم لوگ اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ قرآنی آیات کی بےحرمتی کرنے سے بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔
‫14۔جولائی۔2008ء کے انگریزی روزنامہ "ہندوستان ٹائمز" میں ایک ایسی تصویر شائع ہوئی ہے جس میں بی۔جے۔پی کے متنازعہ ترین قائد لال کرشن اڈوانی کو ایک طغرہ پیش کیا جا رہا ہے۔ طغرہ پر قرآن کی مشہور آیت ‫:
نصر من اللہ وفتح قریب
سُورة الصَّفّ ، آیت:13
درج ہے۔
اس آیت کا مفہوم ہے ‫:
اللہ کی جانب سے فتح ہمارے قریب ہے ‫!

اڈوانی کو یہ طغرہ پیش کرنے والوں میں مختار عباس نقوی ، شاہنواز حسین اور (مولانا آزاد کی قریبی رشتہ دار) نجمہ ہیبت اللہ بھی پیش پیش ہیں۔
مختار عباس نقوی اور شاہنواز حسین کو نظرانداز کر دیجئے کہ یہ دونوں تو قرآن کی روح کو سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔
لیکن ۔۔۔۔ ترجمان القرآن ابوالکلام آزاد کے اعلیٰ خانوادہ کی تعلیم یافتہ خاتون محترمہ نجمہ ہیبت اللہ سے یہ ضرور پوچھا جانا چاہئے کہ ‫:
مسلمانوں کے خلاف تعصب کا زہر پھیلانے والی بی۔جے۔پی کی مشہور ہستی کو اللہ کی جانب سے کامیابی کی نوید سنانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے ، اس کا آخر مقصد کیا ہے؟
کیا اس قسم کی حرکتیں قرآن کریم کی بےحرمتی کے زمرہ میں نہیں آتیں؟

قرآنی آیات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا یقیناً ایک مذموم حرکت ہے اور اس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے ‫!!

(بشکریہ : روزنامہ "اعتماد" ، 20۔جولائی۔2008ء)

1 تبصرہ:

  1. گمنام24/7/08 9:31 AM

    بہت افسوسناک خبر ہے۔ بقول شاعر:
    ہیں رہبروں کی عقل پر پتھر پڑے ہوئے۔
    یہ صرف ہندوستان، پاکستان یا عربستان کی کہانی نہیں، مسلم امہ من حیث المجموع اس وقت قحط الرجال کا شکار ہے اور قیادت جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے ان سے بڑا مفاد پرست تاریخ عالم نے کبھی روئے زمین پر نہ دیکھا ہوگا۔ نجمہ ہیبت اللہ کے بارے میں شاید آپ ہی نے بتایا تھا کہ وہ ابو الکلام آزاد کے خاندان سے تعلق کی دعویدار ہیں۔ کیا واقعی ان کے مولانا کے خاندان سے تعلق کی تصدیق ہو چکی ہے؟

    جواب دیںحذف کریں