امریکہ زوال کا شکار ہے یا صرف تبدیلی کی منزل پر؟ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2026/04/02

امریکہ زوال کا شکار ہے یا صرف تبدیلی کی منزل پر؟

america-rise-decline-ray-dalio-global-power-shift

کیا واقعی امریکہ زوال کا شکار ہے؟


حال ہی میں ایک پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ "آبنائے ہرمز امریکہ کا آخری امتحان ہے" اور اگر وہ ہار گیا تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔


سچ کیا ہے؟
دنیا کے مشہور سرمایہ کار رے ڈالیو [Ray Dalio] نے اپنی کتاب میں ایک دلچسپ بات کہی ہے:
دنیا کی ہر بڑی طاقت ایک سائیکل سے گزرتی ہے - عروج، طاقت، پھر آہستہ آہستہ زوال۔


** عروج: تعلیم، محنت اور نظم و ضبط سے ملک ترقی کرتا ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے، ٹیکنالوجی اور تجارت بڑھتی ہے۔
** عروج کی انتہا: دنیا اس ملک پر اعتماد کرتی ہے، اس کی کرنسی عالمی کرنسی بن جاتی ہے، وہ عالمی تجارت اور سمندری راستوں کو کنٹرول کرتا ہے (بطور مثال: برطانوی دور میں پاؤنڈ اور آج امریکی ڈالر)
** زوال کی شروعات (Decline begins): قرض بڑھنا شروع ہوتا ہے، سیاسی تقسیم عمل میں آتی ہے اور بیرونی چیلنجز ابھرنے لگتے ہیں (مثلاً: چین)۔ اور یوں طاقت کا توازن بدلنا شروع ہو جاتا ہے۔ (بطور مثال: نیدرلینڈز، برطانیہ، اور اب امریکہ - سب اسی راستے سے گزرے یا گزر رہے ہیں)۔
** چیلنج اور ٹکراؤ (Conflict phase) : ایک نئی طاقت، پرانی طاقت کو چیلنج کرتی ہے، تجارتی جنگ، ٹیکنالوجی مقابلہ یا حقیقی جنگ کے امکانات قوی ہونے لگتے ہیں۔
** نیا عالمی نظام (New World Order): یا تو پرانی طاقت جیت جاتی ہے، یا کوئی نئی طاقت اس کی جگہ لے لیتی ہے۔۔۔ اور پھر بقول ڈالیو: سائیکل دوبارہ شروع ہوتی ہے!


ڈالیو کے تین سب سے اہم اصول یوں ہیں:
1) قرض سب سے بڑا خطرہ ہے: جب ملک اپنی کمائی سے زیادہ خرچ کرنے لگے تو: کرنسی کمزور ہوتی ہے، اعتماد ختم ہوتا ہے۔
2) اندرونی تقسیم خطرناک ہے: اگر ملک کے اندر۔۔۔ سیاسی لڑائیاں جنم لیں، طبقاتی فرق بڑھتا جائے اور بداعتمادی کی فضا گمبھیر ہو جائے تو ایسا ملک باہر کے دشمن سے پہلے اندر سے کمزور ہو جاتا ہے۔
3) طاقت صرف فوج نہیں ہوتی: بلکہ اصل طاقت ہوتی ہے۔۔۔ معیشت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور عالمی اعتماد۔


ڈالیو نے امریکہ کے بارے میں ایسا نہیں کہا ہے کہ: "امریکہ ختم ہو جائے گا"!
بلکہ وہ کہتا ہے: امریکہ اب بھی طاقتور ہے، لیکن۔۔۔ قرض بہت زیادہ ہے، اندرونی تقسیم بڑھ رہی ہے اور چین تیزی سے امریکہ کے بالمقابل ابھر رہا ہے۔
دوسرے الفاظ میں ۔۔۔ یہ ایک سست تبدیلی (slow transition) ہے، اچانک انہدام (collapse) نہیں۔


اصل حقیقت بس اتنی سی یوں ہے کہ:
* دنیا بدل رہی ہے، طاقت کا مرکز آہستہ آہستہ شفٹ ہو رہا ہے، اور ہم ایک نئے عالمی نظام کی طرف جا رہے ہیں۔
* سوال یہ نہیں کہ امریکہ ختم ہو گا یا نہیں، بلکہ سوال یہ ہے: آنے والے وقت میں دنیا کی قیادت کس کے ہاتھ میں ہوگی؟


اہم حوالہ جات:

Ray Dalio, "Principles for Dealing with the Changing World Order"
Bridgewater Associates official research (economic cycles)
IMF & World Bank global debt reports
Historical studies on rise and fall of empires (500-year cycles)


Keywords: America decline, US power cycle, Ray Dalio big cycle, changing world order, global power shift, US China rivalry, decline of US empire, geopolitical shift, US debt crisis, multipolar world order, US economic decline, hegemonic transition theory, great power conflict, reserve currency risk, long‑term debt cycle, rise of China, Pax Americana end, geopolitical future, US‑China competition, world order transition
Is America in Decline or Transition?
America's Power Cycle and the Changing World Order: Ray Dalio’s Thesis on Global Power Shift

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں