انفارمیشن ٹیکنالوجی
اردو مترادف کیا ہونا چاہیے؟
اطلاعاتی ٹیکنالوجی یا معلوماتی ٹیکنالوجی ۔۔۔؟!
اردو رسائل و اخبارات میں دونوں طرح کی اصطلاحات ملتی ہیں۔ لیکن دونوں کے پیچھے مہین سا معنیاتی (semantic) فرق موجود ہے۔
1: "اطلاعاتی ٹیکنالوجی" (Informational / Information-related)
اخبارات میں یعنی صحافت میں عموماً "اطلاعاتی ٹیکنالوجی" ہی پڑھنے میں آتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ۔۔۔
"اطلاعات" دراصل اطلاع کی جمع ہے، اور اطلاع کا بنیادی مفہوم ہے: خبر دینا، کسی واقعہ یا بات سے آگاہ کرنا، پیغام یا خبر رسانی۔
یہی وجہ ہے کہ "اطلاعاتی" کا جھکاؤ زیادہ تر خبر، اطلاع یا اطلاع رسانی کی طرف ہوتا ہے۔
مثلاً: نظامِ اطلاعات، وزارتِ اطلاعات یا اطلاعاتی نشریات۔
یہ لفظ زیادہ تر میڈیا، خبر رسانی اور ابلاغ کے سیاق میں استعمال ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے بعض ماہرینِ ٹیکنالوجی کے نزدیک:
اطلاعاتی ٹیکنالوجی = technology related to information dissemination
یعنی اطلاع پہنچانے کی ٹیکنالوجی مراد ہوتی ہے۔
2: "معلوماتی ٹیکنالوجی" (Knowledge / Data related)
دوسری طرف "معلومات" لفظ "معلوم" سے بنا ہے اور اس کا مفہوم ہے: علم، ڈیٹا یا علم پر مبنی معلومات
اس لیے ماہرینِ ٹیکنالوجی کے نزدیک "معلوماتی" کا زیادہ تر تعلق، علمی مواد، ڈیٹا اور ڈیجیٹل معلومات سے ہوتا ہے۔
مثلاً: معلوماتی نظام، معلوماتی ذخیرہ یا معلوماتی ڈیٹا بیس۔
شاید یہی وجہ ہو کہ کمپیوٹر سائنس کے اکثر ماہرین کے نزدیک:
معلوماتی ٹیکنالوجی = technology for processing data and knowledge
یعنی ڈیٹا اور معلومات کو محفوظ کرنے، منظم اور تجزیہ کرنے والی ٹیکنالوجی۔
عربی زبان کی مثال لی جائے تو یہاں اس اصطلاح کے دو بڑے ترجمے رائج ہیں:
تقنية المعلومات اور تكنولوجيا المعلومات۔
جس سے واضح ہوتا ہے کہ عربی میں "المعلومات" (معلومات) کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔
اور اردو میں صحافتی سطح پر یا سرکاری سطح پر "اطلاعاتی ٹیکنالوجی" اگر مستعمل ہے تو اردو جامعات اور تدریسی اداروں میں "معلوماتی ٹیکنالوجی یا معلوماتی نظام" کے استعمال کا رواج زیادہ دکھائی دیتا ہے۔
کچھ جگہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے بجائے اسے "ترسیلاتی تیکنالوجی" لکھے جانے کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کیوں کہ اس اصطلاح (ترسیلاتی تیکنالوجی) کی اساس ترسیل یا ذرائع ابلاغ سے جڑی ہوئی ہے۔
لیکن واضح رہے کہ ترسیلاتی ٹیکنالوجی آئی۔ٹی کا جز ضرور ہے، مگر مکمل متبادل کہلایا نہیں جا سکتا۔ انگریزی اصطلاح Information Technology (آئی ٹی) کا تعلق بنیادی طور پر تین چیزوں سے ہے:
معلومات یا ڈیٹا کو محفوظ کرنا، معلومات کو پراسیس کرنا اور معلومات کو منتقل یا ترسیل کرنا۔
یعنی اس کا دائرہ صرف ترسیل تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں ڈیٹا اسٹوریج، پروسیسنگ، ڈیٹا بیس، الگورتھمز، سافٹ ویئر سسٹمز سب شامل ہوتے ہیں۔ اس لیے آئی۔ٹی کا مفہوم صرف "communication" نہیں بلکہ information processing systems ہے۔
اگر لفظ ترسیلاتی ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے تو اس کا مفہوم "کمیونکیشن ٹیکنالوجی" سے زیادہ قریب ہو جاتا ہے۔
کمیونکیشن ٹیکنالوجی یعنی: ٹیلی کمیونیکیشن، براڈکاسٹنگ، انٹرنیٹ نیٹ ورک اور میڈیا ٹرانسمیشن۔ یوں یہ اصطلاح اس شعبے کے لیے زیادہ موزوں ہے جسے انگریزی میں کہا جاتا ہے:
Information and Communication Technology (ICT)
اردو جامعات اور سرکاری اداروں میں عام طور پر یہ تراکیب استعمال ہوتی ہیں: معلوماتی ٹیکنالوجی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور معلوماتی و ترسیلاتی ٹیکنالوجی (ICT)۔ جبکہ ترسیلاتی ٹیکنالوجی اکیلے استعمال کرنے سے مفہوم محدود ہو جاتا ہے۔
"In Urdu, even technology speaks with nuance — is it Information or Knowledge that powers our digital age?"
Let's decode the language behind IT!
Information Technology in Urdu — The Semantic Difference Between 'Ittilaati Technology' and 'Malumati Technology'


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں