عظیم تر حیدرآباد مجلس بلدیہ کے نئے 27 وارڈوں کی فہرست - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2025/12/01

عظیم تر حیدرآباد مجلس بلدیہ کے نئے 27 وارڈوں کی فہرست

تازہ خبر یہ ہے کہ ۔۔۔
عظیم تر حیدرآباد مجلس بلدیہ (جی ایچ ایم سی) میں 27 نئے وارڈس کی شمولیت کے بعد اب وارڈوں کی جملہ تعداد 177 ہو گئی ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد میں پہلے جملہ وارڈوں کی تعداد پہلے 150 تھی۔ جس کی مکمل فہرست اردو اور انگریزی میں راقم الحروف کے ایک بلاگ پر موجود ہے (بلاگ کا لنک پہلے کمنٹ میں)۔
یعنی کہ بلدیہ حیدرآباد کا رقبہ موجودہ 650 مربع کلومیٹر سے تقریباً دو ہزار مربع کلومیٹر ہو جائے گا۔
ریاستی کانگریس حکومت نے توسیع شدہ بلدیہ حیدرآباد میں بجلی، فون اور فائبر نیٹ ورکس کے کیبلز کو زیرزمین منتقل کرنے کے لیے تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے کو بھی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری و دیگر سماجی ذرائع کے مطابق امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ پچھڑے ہوئے دور دراز وارڈوں کی شمولیت کے بعد: ایک ہی شہری ادارے کے تحت ٹھوس منصوبہ بندی، بہتر سڑکوں، صفائی ستھرائی، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات، عوامی افادیت کا باعث بن سکتی ہیں۔


مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے تحت جملہ 6 زون موجود ہیں:
چارمینار، ایل۔بی نگر، سری لنگم پلی، کوکٹ پلی، سکندرآباد اور خیریت آباد۔
ان چھ زونوں میں 30 سرکل موجود ہیں، جس کی فہرست ہے:
کاپرا، اپّل، حیات نگر، ایل بی نگر، سرورنگر، ملک پیٹ، سنتوش نگر، چندرائن گٹہ، چارمینار، فلک نما، راجندر نگر، مہدی پٹنم، کارواں، گوشہ محل، مشیر آباد، عنبر پیٹ، خیریت آباد، جوبلی ہلز، یوسف گوڑہ، سری لنگم پلی، چندا نگر، رام چندر پورم (پٹن چیرو)، موسیٰ پیٹ، کوکٹ پلی، قطب اللہ پور، گجولارمارم، الوال، ملکاجگیری، سکندرآباد اور بیگم پیٹ۔


متذکرہ تیس سرکل میں جملہ 150 وارڈس ہیں، جن کی تفصیل یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے:
عظیم تر حیدرآباد بلدیہ کے 150 وارڈوں کی فہرست


واضح رہے کہ، مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے 150 وارڈس میں "قدیم شہر (پرانا شہر حیدرآباد)" خود بھی شامل ہے۔ قدیم شہر حیدرآباد جملہ 50 وارڈس پر مشتمل ہے۔


عظیم تر حیدرآباد بلدیہ : نئے وارڈوں کی فہرست
وارڈ نمبروارڈ کا نامWard Name
1ادی بٹلہAdibatla
2امین پورAmmenpur
3بدنگاپیٹBadangpet
4بنڈلہ گوڑہ جاگیرBandlaguda Jagir
5بوڑ اُپّلBoduppal
6بولارامBollaram
7دمائی گوڑہDammaiguda
8دنڈیگلDundigal
9گھٹکیسرGhatkesar
10گنڈلہ پوچم پلیGundlapochampally
11جل پلیJalpally
12جواہر نگرJawaharnagar
13کوم پلیKompally
14منی کونڈہManikonda
15میڑچلMedchal
16مِیرپیٹMeerpet
17ناگارامNagaram
18نرسنگیNarsingi
19نظام پیٹNizampet
20پدّا عنبرپیٹPedda Amberpet
21پیرزادی گوڑہPeerzadiguda
22پوچارامPocharam
23شمس آبادShamshabad
24تیلاپورTellapur
25تھکوگوڑہThukuguda
26تھم کنٹہThumkunta
27ترکایمجلTurkayamjal

*****
تحقیق مع کمپوزنگ اور امیج ایڈیٹنگ از: مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
یکم/دسمبر/2025ء


Telangana Cabinet approves merging 27 municipalities into GHMC for improved urban planning

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں