ریاست تلنگانہ میں 26 گورنمنٹ میڈیکل کالج - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2023/11/22

ریاست تلنگانہ میں 26 گورنمنٹ میڈیکل کالج

telangana-medical-colleges

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
22/نومبر/2023ء
*****


#تلنگانہ (ہندوستان کی 29 ویں ریاست) کا جنم، سابقہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد 2/جون 2014ء کو عمل میں آیا۔ یہ ریاست اب 33 اضلاع پر مشتمل ہے۔
جون 2014ء سے تاحال (نومبر 2023ء) سیاسی جماعت "بھارت راشٹر سمیتی" (سابقہ نام: تلنگانہ راشٹر سمیتی) ریاستی اقتدار پر فائز ہے جس کے بانی و صدر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ کلواکنٹلا چندرشیکھر راؤ (المعروف: کے۔سی۔آر) ہیں۔


سال 2014ء تک تلنگانہ میں جملہ پانچ (5) سرکاری میڈیکل کالج قائم تھے۔ جو یہ رہے ہیں:
عثمانیہ میڈیکل کالج (1946ء ، حیدرآباد)، گاندھی میڈیکل کالج (1954ء، سکندرآباد)، کاکتیہ میڈیکل کالج (1959ء، ورنگل)، راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (2008ء ، عادل آباد) اور گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد (2013ء، نظام آباد)۔


سال 2014ء سے 2022ء تک یعنی جملہ 8 برسوں کے دوران بی۔آر۔ایس حکومت کی جانب سے 12 عدد گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کا قیام عمل میں آیا، جو یوں ہیں:
گ۔م۔ک = گورنمنٹ میڈیکل کالج
1) گمک محبوب نگر، 2) ای۔ایس۔آئی میڈیکل کالج حیدرآباد، 3) گمک سدی پیٹ، 4) گمک سوریہ پیٹ، 5) گمک نلگنڈہ، 6) گمک بھدادری کوتھاگڈم، 7) گمک محبوب آباد، 8) گمک ونپرتی، 9) گمک ناگرکرنول، 10) گمک سنگاریڈی، 11) گمک جگتیال، 12) گمک منچریال۔


ستمبر 2023ء میں وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔سی۔آر نے مزید نو (9) سرکاری میڈیکل کالجوں کا قیام عمل میں لایا اور 15/ستمبر 2023ء کو اس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا:
"ریاست تلنگانہ نے ملک میں طبی تعلیم کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سوائے تلنگانہ کے، ملک کی کسی اور ریاست نے ایک سال کے دوران اپنے ریاستی فنڈ سے اتنے میڈیکل کالج قائم نہیں کیے۔ توقع ہے کہ اگلے سال 2024ء میں حکومت کی جانب سے مزید 8 نئے میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ تلنگانہ ملک کی ایسی اولین ریاست بن جائے گی جس کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج موجود ہوگا۔"


ان نو (9) میڈیکل کالجوں کے قیام کے ساتھ ہی ریاست تلنگانہ میں اب سرکاری میڈیکل کالجوں کی جملہ تعداد 26 ہو گئی ہے۔ یہ 9 میڈیکل کالج ہیں:
1) گمک جنگاؤں، 2) گمک جےشنکربھوپل پلی، 3) گمک کاماریڈی، 4) گمک کریم نگر، 5) گمک کھمم، 6) گمک کمارم بھیم آصف آباد، 7) گمک نرمل، 8) گمک راجنا سرسلہ، 9) گمک وقار آباد۔


واضح رہے کہ ان 26 میڈیکل کالجوں کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں جملہ 28 پرائیویٹ میڈیکل کالج بھی موجود ہیں، جن میں سے چار مسلم اقلیتی میڈیکل کالج بالترتیب یوں ہیں: دکن کالج آف میڈیکل سائنس (حیدرآباد)، شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (حمایت ساگر روڈ، حیدرآباد)، ایان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، (معین آباد، رنگا ریڈی) اور ڈاکٹر وی۔آر۔کے وومن میڈیکل کالج (عزیز نگر، رنگا ریڈی)۔


مرکزی وزارت صحت کے حوالے سے اخبار انڈین ایکسپریس کی اگست 2023ء کی ایک رپورٹ کے بموجب ہندوستان میں فی الحال 704 میڈیکل کالج قائم ہیں۔ سب سے زیادہ میڈیکل کالجوں والی ریاستوں کی فہرست کچھ یوں ہے:
تمل ناڈو : 74
کرناٹک : 70
اترپردیش : 68

Government Medical Colleges in Telangana State.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں