دیوآنند صدی تقاریب اور تلنگانہ میں سیاسی انتخابات کی ہلچل - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2023/10/12

دیوآنند صدی تقاریب اور تلنگانہ میں سیاسی انتخابات کی ہلچل

dev-anand-ts-elections-2023

موسم بگڑنے والا ہے، سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے، 30/نومبر کی تاریخ یاد رکھیے۔۔۔
سدابہار بالی ووڈ اداکار دیوآنند کی صدی تقاریب کی مناسبت سے سیاسی گلیاروں میں ان کے لاثانی نغمے گونج رہے ہیں۔۔۔


** گلابی کار (عوام کی طرف دیکھتے ہوئے۔۔۔)
مانا جناب نے پکارا نہیں
کیا میرا ساتھ بھی گوارا نہیں
ادھر دیکھیے نظر پھینکیے دل لگی نہ دل لگی نہ کیجیے صاحب


** سبز پتنگ (گلابی کار کو آنکھ مارتے ہوئے۔۔۔)
تیرے میرے سپنے، اب ایک رنگ ہیں
جہاں بھی لے جائیں راہیں، ہم سنگ ہیں
۔۔۔ او میرے جیون ساتھی


** سہ رنگا ہاتھ:
ہم ہیں راہی پیار کے ہم سے کچھ نہ بولیے
جو بھی پیار سے ملا ہم اسی کے ہو لیے


** گیروا کنول:
پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کر لے
جھوٹا ہی سہی
دو دن کے لیے کوئی اقرار کر لے
جھوٹا ہی سہی

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
12/اکتوبر/2023ء
*****

Celebrating Dev Anand centenary in TS elections 2023

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں