© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
23/اپریل/2023ء
*****
کتاب کا نام: روشن لمحے (علمی و دینی مضامین)
مصنف/مرتب: مکرم نیاز
صفحات: 104
قیمت: 200 روپے (اسپیشل آفر محدود مدت کے لیے)
مکرم نیاز کی پانچویں کتاب اگلے ہفتہ ہندوستانی قارئین کے لیے دستیاب رہے گی۔ محدود تعداد میں شائع کی جا رہی ہے اور محدود مدت کے لیے تقریباً 33 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے ونیز ڈاک خرچ مفت۔
بین الاقوامی قارئین براہ راست امیزون انٹرنیشنل یا بارنس اینڈ نوبل سے حاصل کر سکتے ہیں۔ (لنک کمنٹ میں ۔۔۔)
ہرچند کہ یہ کتاب کچھ عرصہ قبل کے وعدے کے مطابق شائع ہو جانی چاہیے تھی بالخصوص رمضان کے مہینے میں تو اس کی طباعت کا ارادہ قوی تھا۔۔۔ مگر بہرحال ع : ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
زیرنظر کتاب پندرہ (15) علمی و دینی طرز کے مضامین پر مشتمل ہے جن میں سے سات (7) مضامین معروف علمی و دینی شخصیات کے تحریرکردہ ہیں جیسے امام حسن البنا شہید، عادل صلاحی، ابوالاشبال احمد شاغف بہاری، نثار احمد حصیر القاسمی، شاہنواز فاروقی وغیرہ۔
باقی آٹھ (8) مختصر مضامین اس خاکسار کے قلم سے سرزد ہوئے ہیں اور جو فیس بک کے علاوہ کچھ ویب سائٹس پر بھی شائع ہو چکے ہیں۔
گو کہ یہ سارے مضامین شائع شدہ ہیں مگر ان میں جو موضوعات برتے گئے ہیں وہ عصر حاضر کے مسائل، رجحانات، حکمت و موعظت کے لحاظ سے اپنی جگہ ایک واضح اہمیت اور قدر رکھتے ہیں۔ لہذا انہیں ایک کتاب کی شکل میں جمع کرنے کا 'تعمیر پبلی کیشنز' کی جانب سے اہتمام کیا گیا ہے۔
ایک نظر فہرستِ مضامین پر دوڑا لیجیے تو امید ہے کتاب کی قدر و اہمیت کا تھوڑا بہت اندازہ ہوگا:
دینی کالم: اہمیت، تقاضے // مذہب: ٹکراؤ اور جنگ // مختلف المذاہب انسانوں کی قدرِ مشترک // کتب احادیث کی اہمیت // وراثت میں عورت کا حق // صحت و تندرستی کی حفاظت // تواضع و انکساری
توکل کی ضرورت اہمیت // فروعی مسائل اور حقوق العباد // سوشل میڈیا پر تعلق و روابط کے اصول و ضوابط // مرحوم و شہید کی لسانی بحث // نماز اور گھٹنے کے مسائل // رمضان کے ٹھنڈے روزے // عبادات کے اصول
کتاب سے محبت رکھنے والے سنجیدہ قارئین کے لیے عید کا تحفہ ۔۔۔
کتاب کی قیمت آن لائن پےمنٹ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے، کیو آر کوڈ اس تحریر سے منسلک ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں