جنوبی ہند : پانچ ریاستوں پر مشتمل دراوڑین علاقہ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2023/03/11

جنوبی ہند : پانچ ریاستوں پر مشتمل دراوڑین علاقہ

جنوبی ہند بنیادی طور پر پانچ ریاستوں (صوبوں) پر مشتمل دراوڑین علاقہ ہے:

  1. کرناٹک (زبان: کنڑا - kannada)
  2. آندھرا پردیش (زبان: تلگو، اردو)
  3. تلنگانہ (زبان: تلگو، اردو)
  4. تمل ناڈو (زبان: تمل، انگریزی)
  5. کیرالہ (زبان: ملیالم، انگریزی)

مزید معلومات:


1۔ کرناٹک:

قیام: نومبر 1956 ، رقبہ: تقریباً 75 ہزار مربع میل، آبادی: 61 ملین، دارالحکومت: بنگلورو، اضلاع: 31 ، رقبہ کے لحاظ سے ملکی درجہ: چھٹا ، آبادی کے لحاظ سے ملکی درجہ: 8 واں


2۔ آندھرا پردیش:

قیام: نومبر 1956 (تقسیم: 2/جون 2014) ، رقبہ: تقریباً 63 ہزار مربع میل، آبادی: 49 ملین، دارالحکومت: امراوتی، اضلاع: 26 ، رقبہ کے لحاظ سے ملکی درجہ: 7 واں ، آبادی کے لحاظ سے ملکی درجہ: 10 واں


3۔ تلنگانہ:

قیام: 2/جون 2014 ، رقبہ: تقریباً 43 ہزار مربع میل، آبادی: 35 ملین، دارالحکومت: حیدرآباد، اضلاع: 33 ، رقبہ کے لحاظ سے ملکی درجہ: 11 واں ، آبادی کے لحاظ سے ملکی درجہ: 12 واں


4۔ تمل ناڈو:

قیام: نومبر 1956 ، رقبہ: تقریباً 50 ہزار مربع میل، آبادی: 72 ملین، دارالحکومت: چنئی، اضلاع: 38 ، رقبہ کے لحاظ سے ملکی درجہ: 10 واں ، آبادی کے لحاظ سے ملکی درجہ: چھٹا


5۔ کیرالہ:

قیام: نومبر 1956 ، رقبہ: تقریباً 15 ہزار مربع میل، آبادی: 34 ملین، دارالحکومت: تھرو وننتاپورم، اضلاع: 14 ، رقبہ کے لحاظ سے ملکی درجہ: 21 واں ، آبادی کے لحاظ سے ملکی درجہ: 13 واں


6۔ مرکزی حکومت کے تحت صوبہ (Union Territory)

پوڈو چیری (سابقہ نام: پونڈیچری)
ریاستی زبانیں: تمل، انگریزی، فرانسیسی
قیام: جولائی 1963 ، رقبہ: تقریباً 186 مربع میل، آبادی: 1.3 ملین، دارالحکومت شہر: پونڈیچری، اضلاع: 4 ، رقبہ کے لحاظ سے ملکی درجہ: 34 واں ، آبادی کے لحاظ سے ملکی درجہ: 29 واں


Karnataka:
Language: Kannada, Area: 191.8 sqkm, Pop.: 61m
Andhra Pradesh:
Language: Telugu/Urdu, Area: 163 sqkm, Pop.: 49m
Telangana:
Language: Telugu/Urdu, Area: 112 sqkm, Pop.: 35m
Tamil Nadu:
Language: Tamil, Area: 130 sqkm, Pop.: 72m
Kerala:
Language: Malyalam, Area: 38 sqkm, Pop.: 34m

مسلم آبادی کے اعداد و شمار

حکومتِ ہند کے سنہ 2011ء کی سرکاری مردم شماری ڈیٹا کے بموجب، جنوبی ہند ریاستوں کی مسلم آبادی کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں: (یاد رہے کہ تلنگانہ اور آندھرا اس وقت متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے طور پر قائم تھے)
تمام اعدادوشمار، متعلقہ ریاست کی مجموعی آبادی کے فیصد کے بطور ہیں:

  • کرناٹک : 12.92
  • آندھرا پردیش : 9.56
  • تمل ناڈو : 5.86
  • کیرالہ : 26.56
  • پڈوچیری : 6.05

جموں و کشمیر کے بعد جو ریاستیں سب سے زیادہ مسلم آبادی پر مشتمل ہیں، وہ کچھ یوں:

  • آسام: 34.22
  • مغربی بنگال: 27.01
  • کیرالہ: 26.56
  • اترپردیش : 19.26
  • بہار: 16.87
  • جھارکھنڈ: 14.53
  • اترکھنڈ: 13.95
  • کرناٹک: 12.92
  • دہلی: 12.86
The states comprising the southern part of India and their Muslim population

1 تبصرہ: