ریاست تلنگانہ : عوامی بہبود و ترقی کا تذکرہ اور سرکاری اشتہارات - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2022/12/10

ریاست تلنگانہ : عوامی بہبود و ترقی کا تذکرہ اور سرکاری اشتہارات

telangana-development

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
10/دسمبر/2022
*****


شہر حیدرآباد کے اردو اخبارات میں (بروز جمعہ) تین مکمل صفحات کے سرکاری اشتہارات ۔۔۔
افواہیں ہیں کہ آنے والے برس کے اوائل میں تلنگانہ ریاستی اسمبلی (مدت: 7/دسمبر 2018ء تا دسمبر 2023ء) تحلیل ہوگی اور ۔۔۔
آئے گا تو کے۔سی۔آر ہی!!


اور کل جمعہ ہی کے اخبار کی ایک ذیلی خبر کی سرخی ہے کہ:
ٹی۔آر۔ایس (تلنگانہ راشٹر سمیتی) کو بی۔آر۔ایس (بھارت راشٹر سمیتی) میں تبدیل کرنے کی درخواست کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے پارٹی سربراہ کے۔سی۔آر کو تحریری اطلاع جاری کر دی ہے۔
یعنی:
آج سے ٹی۔آر۔ایس کو بی۔آر۔ایس کہا اور لکھا جائے گا۔ اردو/انگریزی ویکی پیڈیا کے تمام متعلقہ صفحات میں تبدیلی بھی کر دی گئی ہے۔
اس وقت تلنگانہ اسمبلی (119 ایم۔ایل۔اے) میں اراکین کا توازن کچھ یوں ہے:
بی۔آر۔ایس : 104
مجلس : 7
کانگریس آئی : 5
بی۔جے۔پی : 2
آزاد : 1


متذکرہ تین اہم اشتہارات کی ایک تحریری جھلک درج ذیل ہے۔

اشتہار اول:

عالمی معیار کا سفری نظام ، ایرپورٹ تک میٹرو لائن
26 منٹ کا سفری وقت، 31 کلومیٹر پہلے مرحلہ میں، سو فیصد ریاستی حکومت کی فنڈنگ، ملک کا اولین باوقار پراجیکٹ۔
ریاستی حکومت کی سو فیصد مالیہ سے تعمیر، یہ سارے ہندوستان کے لیے ایک تحریک ہے۔
تلنگانہ جو اقدامات کر رہا ہے ۔۔۔ ملک اس کی نقالی کر رہا ہے!


اشتہار دوم:

ترقی کی راہ پر گامزن : عظیم تر شہر حیدرآباد
معیاری طبی سہولیات ، مضبوط امن و ضبط ، سڑکوں کی ترقی ، بغیر رکاوٹ برقی سربراہی، تاریخی عمارتوں کا تحفظ ، پینے کے پانی کا مستقل حل۔
عوامی بہبود: بنیادی سہولیات کی ترقی: بس شلٹرس، بازار، ماڈل شمشان گھاٹ، کھیل میدان اور جِم ، پارکس، ملٹی پرپز فنکشن ہال، فٹ اوور برج، اناپورنا غذا اسکیم۔


اشتہار سوم:

شہری ترقی میں قائد - بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں سارے ملک کے لیے مشعل راہ تلنگانہ
حکومت تلنگانہ کی سہل صنعتی پالیسی، دنیا کی معروف کمپنیوں کے دفاتر کا حیدرآباد میں قیام: گوگل، امیزون، مائیکروسافٹ، ایپل، میٹا۔
حیدرآباد کو ورلڈ گرین سٹی ایوارڈ
اسٹارٹ ایپس کے آغاز کے لیے سنگ میل تلنگانہ ، امیج ٹاور۔
ٹی۔ایس بی پاس کے ذریعے مکانات کی تعمیر کے لیے آسان انداز میں منظوری۔ غریبوں کی عزت و وقار کے مطابق مکانات کی تعمیر۔
صنعتی شعبہ میں انقلاب: ٹی ایس آئی پاس
مزید بہترین پروگرام : ویج اور نان-ویج مارکیٹس ، سیوریج منیجمنٹ، سبزہ زار فنڈ۔

Telangana State: Public welfare and development as mentioned through government advertisements.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں