چلہ مبارک مہندی محبوب سبحانی - گھانسی بازار حیدرآباد - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2022/03/11

چلہ مبارک مہندی محبوب سبحانی - گھانسی بازار حیدرآباد

chilla mubarak mehndi mahboob subhani

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
27/فروری/2022
*****

چلہ مبارک محبوب سبحانی
گھانسی بازار، موسیٰ باؤلی روڈ، نزد مسلم جنگ پل، پرانا شہر حیدرآباد۔


معاف کرنا بھائی لوگو، راقم ذرا وہابی ٹائپ میاں جمن ہے۔ لہذا اس حقیر فقیر پرتقصیر کو نہیں معلوم کہ "چلہ" کسے کہتے ہیں؟ آپ کو معلوم ہو تو آپ بتا دیں اپنے کمنٹ میں۔ لیکن حیدرآباد (قدیم شہر) میں "چلہ" سابقہ/لاحقہ کے متعدد علاقے ہیں۔ مثلاً: چلہ مولا علی، خواجہ کا چلہ، چلہ مبارک چارمینار وغیرہ۔


یہ تصاویر آج صبح کی ہیں جو ناچیز نے اسی سڑک سے گزرتے لی ہیں۔ سرِراہ ایک بزرگ سے پوچھا، پہلے تو انہوں نے گھور کر غریب کو جانچا پرکھا، پھر چلہ کی وضاحت تو نہیں کی البتہ بتایا کہ:
"میاں، سٹی کالج کے پیچھے جو 'محبوب کی مہندی' علاقہ ہے، اس کا نام انہی محبوب سبحانی کے نام پر ہے"۔


واضح رہے کہ بیسویں صدی کی آٹھویں دہائی سے قبل کے زمانے میں، محلہ 'محبوب کی مہندی' حیدرآباد کا بدنام ترین "ریڈ لائٹ ایریا" رہا ہے۔ اس قدر "بدنام" کہ ایچ۔ایس۔رویل نے 1971ء میں اسی موضوع پر مشہور اور ہٹ فلم "محبوب کی مہندی" (راجیش کھنہ، لینا چنداورکر) بنائی تھی، جس کا اسکرین پلے گلزار نے لکھا تھا، اور جس کے یہ گانے بھی آج تک مشہور ہیں:

chilla mubarak mehndi mahboob subhani

خیر صاحب، یہ سب چھوڑیے، حیدرآباد دکن کے ایک ادیبِ شہیر رائے محبوب نارائن کے ایک مضمون "ہماری بستیوں کے نام" (تحریر کردہ: 24/مار 1968ء) کا اقتباس پڑھیے۔ آنجہانی بزرگ کے اس لازوال مضمون کا آخری پیراگراف ہے:
*****
روایات اس طرح نہیں توڑی جا سکتیں اور اگر ٹوٹ بھی جائیں تو خلا رہ جاتا ہے۔ اندھا دھند نام بدل کر پُر بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اورنگ آباد کا تاریخی نام 'خجستہ بنیاد' اور حیدرآباد کا 'فرخندہ بنیاد'، پرانے پل کا نام صراط المستقیم، مکہ مسجد کا بیت الحرام۔ مگر یہ سب پتھروں پر کندہ رہ گئے۔
پرانا پل، نیا پل، پٹیلہ برج، مٹی کا شیر، کسارٹہہ، گولہ گلی بھلائے نہ جا سکے۔ بولو تو مصری گھولو۔ کام چلے اور نام چلے۔ کانوں کو بھلا معلوم ہو اور سنو تو دل میں اتر جائے۔ نہ کہ بقول خواجہ صاحب (حسن نظامی) خطوط کے بےڈھنگے پتہ پر خطوط رساں ہراساں:
بوری بندر کے رنگ والے کی چال پر، تیسری منزل کی چھت پر قبلہ رو دروازے کے نمبر (26) کی کھولی میں دوسری فلیٹ پر ڈاڑھی والے میاں بھائی کو ملے!
*****
چلہ مہندی محبوب سبحانی گوگل میپ لوکیشن:
https://goo.gl/maps/45e5jsR38puVnCuq9


Chilla Mehndi Mahboob Subhani at Ghansi Bazar, Moosa bowli Road, Hyderabad.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں