© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
13/دسمبر/2021
*****
بالی ووڈ کے ایک مہان کلاکار جو اپنی اوور ایکٹنگ کی تہلکہ خیز صلاحیتوں کی بنا پر بھی مشہور ہیں، نے دیش کے پردھان منتری کا ایک نہایت یادگار انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے ایک نہایت اہم سوال یہ بھی پوچھا:
سر! آپ آم کاٹ کر کھاتے ہیں یا چوس کر؟
ہم ہوتے تو سربراہ اعلیٰ سے دوسرا "اہم سوال" کچھ یوں پوچھتے:
"آدرنیہ پردھان منتری جی! آپ نہاتے وقت صابن گول استعمال کرتے ہیں یا کھڑی شکل والا؟"
#مرزا نے شد و مد کے ساتھ ناچیز کے سوال کی تائید و حمایت کرتے ہوئے، اپنے حمام کی صابن دانی کی تصویر بھیجی اور بولے:
"خدا جانے کس کفایت شعار خاتون خانہ کی فرمائش پر یہ گول صابن ایجاد کیا گیا ہوگا کہ جس سے بندہ نہاتا کم ہے اور بیشتر قیمتی وقت و ساری محنت مشقت بس صابن کو سنبھالنے میں ہی برباد ہوئی جاتی ہے"۔
ہم نے جواب میں شاعرانہ نہلے پہ دہلا داغا:
اپنے صابن ہی کو پکڑنے کا سلیقہ سیکھو
ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں