ایک ایورویدک دوا کا اردو اشتہار - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/12/11

ایک ایورویدک دوا کا اردو اشتہار

pankaja-kasthuri ayurved medicine

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
11/دسمبر/2021
*****


آج ہمارے ایک قدیم یونانی طبیب دوست کی فارمیسی پر ایک ایورویدک دوا کا اردو اشتہار نظر آیا۔۔۔ اسکرین شاٹ لے کر کچھ کہنا چاہا ہی تھا کہ یارِ عزیز نے ہاتھ اٹھا کر روک دیا اور اکتاہٹ بھرے لہجے میں بولے:
اب یہاں اپنی اردو دانی نکو بگھارو باوا !
ہم نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کی رضامندی کا اظہار کیا اور درمیانی انگلی سے موبائل کی طرف اشارہ کرکے وہاں سے نکل گئے۔
پھر واٹس ایپ سے جو دھائیں دھائیں گولیاں برسائیں تو جواب میں مولانا محض جھنجھلاتی بسورتی مسکراتی ایموجی بھیجتے رہ گئے ہیں۔


نوٹ:
(1)
پنکجا کستوری بریتھ ایزی - 1988ء سے جاری کردہ کیرالہ کی آیوروید دوا ہے، بشکل پاؤڈر اور مشروب۔ سو فیصد ہربل۔ سردی، کھانسی، چھینک، الرجی سے لے کر سانس کے سنگین مسائل میں آرام دینے والی دوا۔
(اشتہار میں "قوت مدافعت" کو جو "قوت مضافت" لکھا گیا ہے، یہ ضرور کسی عربی داں مولوی کی کرامت ہے)
(2)
اشتہار میں موجود خاتون تمل/تلگو/ہندی کی ایک دور کی ممتاز اداکارہ رمیا کرشنن ہے۔ ہندی میں جن کی مشہور فلمیں سنجے دت کے ساتھ 'کھلنائک' اور شاہ رخ خاں کے ساتھ 'چاہت' ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں