مسجد صادق ظہیرالدین - عمر کالونی، حافظ بابانگر جنوب، حیدرآباد - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/11/19

مسجد صادق ظہیرالدین - عمر کالونی، حافظ بابانگر جنوب، حیدرآباد

masjid-sadiq-zaheeruddin-hafizbaba-nagar-hyderabad

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
19/نومبر/2021
*****


مسجد صادق ظہیرالدین (عمر کالونی، حافظ بابانگر جنوب، حیدرآباد)


آج کے جمعہ کو اس مسجد کا تعارف دو خصوصی وجوہات کے تحت۔
اول: یہ اس ناچیز کے رہائشی علاقے (حافظ بابانگر) کی ایک مسجد ہے۔ دوم: یہ ہمارے گریجویشن کے ایک ہم جماعت کے والد کے نام پر تعمیرکردہ ہے۔
آج چونکہ گرونانک جینتی کی تعطیل تھی لہذا نمازِ جمعہ دفتری علاقے کے بجائے رہائشی علاقے کی مسجد میں ادا کرنے کا موقع نصیب ہوا۔

masjid-sadiq-zaheeruddin-hafizbaba-nagar-hyderabad

جب ہم لوگ انجینئرنگ گریجویشن کے تیسرے سال (1988ء) میں زیرتعلیم تھے تب ہمارے ایک ہردلعزیز ہم جماعت صادق سیف الدین کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ بعدازاں سیف الدین، ان کے برادران اور والدہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کی خاطر مسجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔ اکبر الدین اویسی کے حلقۂ اسمبلی چندرائن گٹہ کے علاقے حافظ بابا نگر کی عمر کالونی میں ایک دینی مدرسہ قائم تھا مگر مسجد متصل نہ ہونے کے سبب طلبا کو دقتوں کا سامنا تھا لہذا مدرسہ کے طلبا کی سہولت کی خاطر اس مسجد (مسجد صادق ظہیرالدین) کی تعمیر عمل میں آئی اور 16/جنوری 1993ء کو اس کا افتتاح ہوا۔

masjid-sadiq-zaheeruddin-hafizbaba-nagar-hyderabad

کسی وجہ سے مدرسہ کسی اور مقام پر منتقل ہو گیا۔ مگر چھ سو گز پر تعمیرکردہ یہ کشادہ مسجد آج بھی محلہ کے مصلیان کے لیے سہولت و رحمت کا باعث ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر 2020ء میں جب بالاپور ٹینک کے انہدام کے سبب حافظ بابانگر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے تو یہ مسجد بھی مکمل غرقاب ہو گئی تھی۔ لہذا مصلیان کی سہولت کے لیے مسجد کے مخیر تعمیرکنندگان نے مزید ایک منزل کی تعمیر عمل میں لائی ہے۔ یعنی مسجد کا فرسٹ فلور بھی اب اسی ماہ سے مصلیان کے استعمال کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ گراؤنڈ فلور پر تقریباً چار ساڑھے چار سو مصلیان کے لیے ادائیگئ نماز کی سہولت دستیاب ہے۔ جبکہ فرسٹ فلور پر تقریباً دو ڈھائی سو مصلیان نماز ادا کر سکتے ہیں۔

masjid-sadiq-zaheeruddin-hafizbaba-nagar-hyderabad

دعا ہے کہ یہ مسجد ہمیشہ آباد رہے، مصلیان کے لیے خیر و برکت کے ساتھ مرحوم صادق ظہیرالدین کے لیے ثوابِ جاریہ کا باعث بھی بنے۔ آمین۔

masjid-sadiq-zaheeruddin-hafizbaba-nagar-hyderabad

گوگل لوکیشن میپ:

Masjid Sadiq Zaheeruddin, at Omer Colony, Hafizbaba nagar south, Hyderabad.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں