یازدہم شریف - گیارہوہں شریف - ریاست تلنگانہ میں اختیاری تعطیل - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/11/16

یازدہم شریف - گیارہوہں شریف - ریاست تلنگانہ میں اختیاری تعطیل

© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
16/نومبر/2021
*****


آج "یاز دہم شریف" کی سرکاری چھٹی ہے۔


یازدہم بولے تو گیارہ۔ دراصل فارسی میں یازدہم، دوازدہم، سیزدہم۔۔۔ گیارہ بارہ اور تیرہ کو کہتے ہیں۔
معلوم نہیں تلنگانہ/آندھرا کے سرکاری کلینڈر میں "گیارہویں شریف" کے بجائے "یازدہم شریف" کیوں لکھا جاتا ہے؟ شاید نظام حیدرآباد کے زمانے سے چلا آ رہا دستور ہو۔


حالانکہ شیخ عبدالقادر جیلانی (رحمۃ اللہ علیہ) کی پیدائش رمضان کی ہے اور شاہ عبدالحق محدث دہلوی کی تحقیق کے مطابق شیخ کی وفات 9/ربیع الثانی ہے مگر وہ لکھتے ہیں کہ:
"میرے پیرومرشد شیخ عبد الوہاب متقی مہاجر مکی 9/ ربیع الثانی کو غوث اعظم کا عرس کرتے تھے، بے شک ہمارے ملک میں آج کل گیارہویں تاریخ مشہور ہے اور یہی تاریخ آپ کی ہندی اولاد و مشائخ میں متعارف ہے۔"

بہرحال۔۔۔ جو بھی ہو، ہمیں تو اردو کی محبت میں ناموں اور اصطلاحات کو اردوانے کا شوق ہے۔ لہذا کئی بار حکومتِ تلنگانہ کے عزت مآب سربراہ اعلیٰ کی خدمتِ مقدس میں درخواست پیش کی کہ:
حضور نظام ثانی سرکار کا اقبال بلند ہو۔ یازدہم شریف کی اختیاری تعطیل کے فارسی عنوان کو بدل کر اردو میں 'گیارہویں شریف' کر دیا جائے۔


مگر ہمارے عزت مآب وزیر اعلیٰ کے پاس اتنی فالتو فرصت نہیں جتنی شمال کے کسی ڈھائی چال والے روگی گھوڑے کے پاس ناماں بدلنے کی خاطر ہمہ وقت دستیاب رہتی ہے۔
مگر پھر بھی "تھرو پراپر چینل" ویسی ہی ریکوئسٹیں بھیجیں جیسے یہاں ف۔ب پر کچھ لوگ اپنی پروفائل لاک رکھ کر بڑی آن بان شان سے فرینڈز ریکوئسٹ ارسال کرتے ہیں، تو ایک دن زچ ہوکر دفترِ سی۔ایم۔او سے جواب آیا:


دیکھو میاں، جو بولے وہ کرتے ہم۔ سب کرتے۔ بس ذرا اپنے تمام مسالک کے علما کے اتفاق کی اجتماعی دستخط والا کاغذ لاؤ پہلے!!


#مرزا کو یہ جواب سنایا تو بولے:
چچا اپنی ریاست کے آآآخری "عبدل" ہیں، آتے جاتے ہوئے سب کی دکھتی رگوں پر نظر رہتی ان کی۔


***
نوٹ:
اگر کوئی اللہ کا بندہ یہ پوچھنے کی جرات دکھائے کہ ۔۔۔ وہ سب تو ٹھیک ہے، مگر اس تصویر کا تعلق تحریر سے کیسے بنتا ہے؟
دیکھو بھائی! پہلی بات تو یہ کہ آج ہم چھٹی کے سبب گھر پر ہیں۔ دوسری یہ کہ گاجری/چقندری سلاد ہماری فیوریٹ ڈش ہے اور تیسری اہم بات یہ کہ:
تصویر کچھ تو بہر پوسٹ چاہیے!!


#گیارہویں_شریف
#ShaikhAbdulQadirJilani


Yaz Dahum Shareef, Gyarahwin Shareef optional Holiday in Telangana.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں