آسان اور مسنون نکاح مہم - آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا پمفلٹ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/10/08

آسان اور مسنون نکاح مہم - آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا پمفلٹ

nikah-iqrar-nama

اصلاح معاشرہ کمیٹی، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے
آسان اور مسنون نکاح مہم


ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اور فضول خرچی مت کرو، بےشک فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔
(سورہ بنی اسرائیل: 26-27)
ارشادِ نبوی ﷺ ہے:
سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ ہو۔
(مسند احمد : 24529)


اقرارنامہ

ہم سب اقرار کرتے ہیں کہ۔۔۔


1) نکاح کو آسان بنائیں گے۔ بیجا رسوم و رواج خاص طور پر جہیز کا مطالبہ منگنی ، ہلدی ، سانچق ، چوتھی، منجے ، پاؤں میز کی رسم، رت جگا وغیرہ سے پر ہیز کریں گے۔ اور خاندان ، پڑوس یا علاقہ میں کوئی رشتہ طے ہونے کی اطلاع ملنے پر قبل از وقت ان کی ذہن سازی کریں گے۔


2) بارات کی رسم کو ختم کرتے ہوئے مسجد میں سادگی کے ساتھ نکاح کا طریقہ اختیار کریں گے۔


3) نکاح کی دعوت کا اہتمام صرف بیرون شہر کے مہمان اور گھر کے افراد کیلئے کریں گے۔


4) نکاح میں شرکت کر یں گے لیکن نکاح کی تقریب والی دعوتِ طعام سے احتراز کریں گے۔


5) دعوت ولیمہ سادگی کے ساتھ ، دولت کی نمائش کئے بغیر غربا اور مساکین کا خیال رکھتے ہوئے کریں گے۔


6) جس محفلِ نکاح / دعوتِ ولیمہ میں سنت و شریعت کا خیال رکھا جائے گا ، اس کی تائید و ستائش کریں گے۔ اس کے برخلاف عمل پر بھرپور اور واضح انداز میں ناپسندیدگی کا اظہار کریں گے۔


7) محفلِ نکاح اور دعوت ولیمہ میں آتش بازی، گانا، بینڈ باجہ، ویڈیوگرافی اور کھیل تماشے سے بچتے ہوئے، نکاح کیلئے قیمتی رقعہ اور قیمتی اسٹیج کا استعمال نہیں کریں گے۔


8) نوجوان اپنے نکاح کو سادگی کے ساتھ کم خرچ میں انجام دیں گے۔ اس کے برخلاف کسی بیرونی دباؤ کو قطعاً برداشت نہیں کریں گے۔


9) نکاح کے طے شدہ وقت کی سختی سے پابندی کریں گے۔ اور شریعت کی ہدایت کے مطابق مہر نقد ادا کریں گے۔


10) نکاح کے بعد سنت و شریعت کے مطابق خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں گے۔ اور اپنی بیوی کے ساتھ بہتر سلوک کر کے اللہ اور اس کے پاک رسول ﷺ کی رضامندی حاصل کر نے والے بنیں گے۔


12) اولاد کی نعمت میسر آنے پر اس کی بہتر تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں گے اور اسے پابند سنت و شریعت بنانے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔


** تمام برادران اسلام سے درخواست ہے کہ آپ اوپر لکھی گئی باتوں کا اقرار کریں اور ان پر عمل کا مزاج بنائیں کہ یہ شریعت کی پسند اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔


گذارش کنندگان:
  1. حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
  2. حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
  3. حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب (صدر جمعیت علماء ہند)
  4. حضرت مولانا فخرالدین اشرف جیلانی صاحب (سجادہ نشین کچھوچھہ شریف)
  5. حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی (کل ہند امیر جمعیت اہل حدیث)
  6. محترم جناب سعادت اللہ حسینی صاحب (کل ہند امیر جماعت اسلامی)
  7. حضرت علامہ سید کلب جواد نقوی صاحب (جنرل سکریٹری مجلس علمائے ہند امام جمعہ لکھنؤ)
  8. حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
  9. حضرت علامہ نثار حسین آغا صاحب (صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین)

نوٹ:
ملک بھر میں اس "اقرار نامہ" کو مساجد میں لگانے کے خواہش مند اس نمبر پر رابطہ کریں۔
مفتی محمد عبدالماجد صاحب
07337327462
islamicstudies@shaheengroup.org


Simple Nikah Campaign, advice by All India Muslim personal Law Board (AIMPLB).

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں