مسجد اہل حدیث و مرکزی کتب خانہ محمدیہ - بی بی بازار چوراہا حیدرآباد - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/10/22

مسجد اہل حدیث و مرکزی کتب خانہ محمدیہ - بی بی بازار چوراہا حیدرآباد

masjid-ahle-hadees-bibi-bazar-2

مسجد اہل حدیث و مرکزی کتب خانہ محمدیہ
قائم شدہ: 1942ء
مقام: بی بی بازار چوراہا، کوٹلہ عالیجاہ روڈ، حیدرآباد، تلنگانہ۔


اس مسجد کا شمار حیدرآباد کی ان قدیم مساجد میں ہوتا ہے جو آزادئ ہند سے قبل تعمیر ہوئیں۔ ایک اہل حدیث عالم مولانا ابو تمیم محمدی اس کے موسس رہے ہیں۔

masjid-ahle-hadees-bibi-bazar-1

ملک کی آزادی اور ریاستوں کی تقسیم کے بعد، ریاست آندھرا پردیش کے صدر مقام حیدرآباد سے مولانا موصوف نے ایک مختصر دینی مجلہ "البیان" بھی اپنی ادارت میں جاری کیا جو شاید بیسویں صدی کی آٹھویں دہائی کے اواخر تک شائع ہوتا رہا۔ "البیان" کی ٹیگ لائن تھی:
"کتاب و سنت کا حامی اور انسانیت عامہ کا ہمدرد - آندھرا پردیش کا واحد نمایندہ : ماہنامہ البیان"
واضح رہے کہ اسی نام 'البیان' سے تین الگ الگ رسالے مختلف مقامات سے شائع ہوتے رہے ہیں: امرتسر، لکھنؤ اور کراچی۔

مسجد اندر سے بڑی خوبصورت اور پرسکون ماحول کی حامل ہے۔ مگر مرکزی شاہراہ پر ہونے کے سبب صرف اوقاتِ نماز میں ہی کھلی رہتی ہے۔
کئی سال تک جمعیت اہل حدیث تلنگانہ کا دفتر اسی مسجد میں رہا، تقریباً دیڑھ سال قبل یہ دفتر آرام گھر چوراہے سے پہلے پلر نمبر 305 کے قریب واقع مسجد محمدیہ میں منتقل ہو گیا ہے۔


مسجد پر ایک پوسٹر بھی چسپاں ہے، جس پر اصلاح معاشرہ کونسل کے تحت عوامی رہنمائی کی تفصیلات کچھ یوں درج ہیں ۔۔۔

masjid-ahle-hadees-bibi-bazar-poster

اصلاح ذات البین (شرعیہ کونسل)
ان شاءاللہ ہر اتوار بعد نماز ظہر تا عصر شریعہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔
انتظامی کمیٹی مسجد محمدیہ کتب خانہ، بی بی بازار چوراہا، حیدرآباد کی جانب سے اہلیان حیدرآباد و سکندرآباد کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مسجد محمدیہ میں شہر کے معروف علمائے کرام کی نگرانی میں ہر اتوار بعد نماز ظہر تا عصر، عائلی و خانگی مسائل، مالی نزاعات، کاروبار و جائیدادوں کے اختلافی معاملات کو شرعی قوانین کی روشنی میں حل کر کے عامۃ المسلمین کی خدمت کی جائے گی۔ ان شاءاللہ اس سلسلہ میں اگر آپ رجوع ہونا چاہتے ہیں تو قبل از وقت تحریر میں تفصیل قلمبند کریں۔ تاکہ آپ کی تحریر سمجھ کر قرآن و حدیث کی روشنی میں مسائل حل کیے جائیں۔


اصلاح ذات البین کے ذمہ دار علمائے کرام:
شیخ صفی احمد مدنی صاحب، شیخ عبدالرحیم مکی صاحب، شیخ سید واجد حسن مدنی صاحب، شیخ فیاض احمد جامعی صاحب، محمد ریاض الدین ایڈوکیٹ صاحب۔
نوٹ: قانونی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شرعی حل پیش کیا جائے گا۔


مسجد کا گوگل لوکیشن میپ:

*****
© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
22/اکتوبر/2021


Markazi Kutub Khana Mohammedia and Masjid-e-Ahle Hadees, Bibi Bazar Cross Road, Kotla Alijah Rd, Kotla Alijah, Hyderabad, Telangana-500002.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں