پرجا سنگرام یاترا - حیدرآباد تلنگانہ میں بھاجپا کی مہم - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/08/28

پرجا سنگرام یاترا - حیدرآباد تلنگانہ میں بھاجپا کی مہم

بیگم بازار (جامع مسجد سدی عنبر بازار چوراہا)

مکرم نیاز (حیدرآباد)۔
26/اگست/2021
*****

پرجا سنگرام یاترا (عوامی جدوجہد کا سفر)


بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کی تلنگانہ شاخ کی ایک ماہی اور 750 کلومیٹر طویل مہم کا آج بروز ہفتہ 28/اگست صبح دس بجے چارمینار سے متصل (غیرقانونی!) بھاگیہ لکشمی مندر سے آغاز ہوا ہے۔ چار مراحل پر مشتمل یہ مہم حیدرآباد کے علاوہ اضلاع رنگاریڈی، میدک، نظام آباد اور کریم نگر سے ہوتے ہوئے حضورآباد پر 2/اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔


مہم کی سربراہی تلنگانہ کے بی۔جے۔پی صدر اور حلقہ کریم نگر کے رکن پارلیمان بنڈی سنجے کمار کر رہے ہیں۔ مہم کا بنیادی مقصد ریاست تلنگانہ میں خاندانی اقتدار اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد ہے۔


معظم جاہی مارکٹ

اس مہم کے دوران تلنگانہ بھاجپا صدر جابجا عوام سے رابطہ کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے اور وزیراعظم کی جانب سے شروع کردہ عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات سے بھی عوام کو واقف کروائیں گے۔
سابق ایم۔ایل۔اے سری سیلم گوڑ نے 300 بلٹ گاڑیوں کے ذریعے ریلی کو یادگار اور کامیاب بنانے کا ارادہ کیا ہے۔


گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن (نمائش میدان)

ریلی چارمینار سے شروع ہو کر مدینہ بلڈنگ، افضل گنج، بیگم بازار، معظم جاہی مارکٹ، نمائش میدان، نامپلی، اسمبلی، لکڑی کا پل، مانصاب ٹینک سے ہوتے ہوئے مہدی پٹنم پر ختم ہوگی۔


چند منٹ قبل لی گئیں کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

تلگو للت کلا تھورانم آڈیٹوریم (نامپلی)
  1. بیگم بازار (جامع مسجد سدی عنبر بازار چوراہا)
  2. معظم جاہی مارکٹ
  3. گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن (نمائش میدان)
  4. تلگو للت کلا تھورانم آڈیٹوریم (نامپلی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں