غریب بادشاہ - افسانچہ از رتن سنگھ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/05/03

غریب بادشاہ - افسانچہ از رتن سنگھ

ratan-singh-afsancha
ایک غریب آدمی سے کسی نے پوچھا:
"تم نے اپنا بادشاہ دیکھا ہے؟"
"دیکھا تو نہیں مگر لگتا ہے وہ بڑا غریب ہوگا۔"
"جب تم نے اسے دیکھا نہیں تو یہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ وہ غریب ہے؟"
"اس لیے اگر وہ امیر ہوتا تو ہماری حالت سدھارنے کی بات ضرور سوچتا۔"

افسانچہ از :
رتن سنگھ
(پیدائش: 15/نومبر 1927ء - نارووال گوجرانوالہ پاکستان)
(وفات: 2/مئی 2021ء - پنجاب، انڈیا)

ماخوذ:
مانک موتی (مختصر ترین افسانے)
اشاعت اول: 1990ء
ناشر: رگھبیر پبلیشرز، آدرش نگر، جبل پور، مدھیہ پردیش۔
Ghareeb Badshah, an #Urdu short story by Ratan Singh.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں