بچوں کی کہانیاں - تین کتابیں از شمیم حنفی - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/05/06

بچوں کی کہانیاں - تین کتابیں از شمیم حنفی - pdf download

bachchon-ki-kahaniyaan-by-shamim-hanafi

شمیم حنفی (پیدائش: 17/مئی 1939 - وفات: 6/مئی 2021ء)
اردو کے مشہور ادیب، شاعر، ڈراما نگار اور نقاد رہے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تدریسی فرائض کی انجام دہی کے بعد وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اعزازی پروفیسر کے طور پر مقرر ہوئے۔ انہوں نے بچوں کے مشہور رسالے "پیام تعلیم" میں بچوں کے عالمی ادب سے منتخب متعدد کہانیوں کا اردو ترجمہ بھی کیا تھا جو پہلے اسی رسالے میں قسط وار شائع ہوئیں اور بعد میں تین علیحدہ کتابوں کی شکل میں منظر عام پر آئیں۔
یہ تینوں کتابیں، ایک ہی پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں تعمیرنیوز کی جانب سے پیش خدمت ہے۔

شمیم حنفی لکھتے ہیں ۔۔۔
میں نے یہ کہانیاں آج سے تقریباً پچاس برس پہلے (1972ء)، انگریزی سے ہندی میں منتقل کی تھیں۔ اس زمانے میں، مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے، ہمارے دوست مہندر جوشی صاحب "بچوں کا اخبار" نکالتے تھے۔ پہلے پہل یہ کہانیاں اسی اخبار میں چھپیں۔
1976ء میں میرا دہلی آنا ہوا تو رسالہ "پیام تعلیم" کے سابق مدیر مرحوم ولی شاہ جہاں پوری صاحب اور مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ کے جنرل منیجر شاہد علی خاں صاحب نے فرمایش کی کہ انہیں اردو میں بھی چھپنا چاہیے۔ سو، اب میں نے ایک بار پھر سے یہ کہانیاں انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیں۔ ان کہانیوں کے انگریزی مصنف نے، یہ سارا مواد کچھ تو الف لیلہ سے حاصل کیا تھا، کچھ اپنی طرف سے ملایا تھا۔
ترجمہ کرتے وقت میں نے بھی اردو زبان کے مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے جگہ جگہ تبدیلیاں کی اور کچھ اضافے کیے۔ یہ کہانیاں جب تک 'پیام تعلیم' میں چھپتی رہیں اور پھر کتابی شکل میں سامنے آئیں، انہیں بچے اور بڑے سبھی شوق سے پڑھتے تھے۔ ان میں حیرتوں کی ایک عجیب دنیا آباد ہے۔ ہر کہانی اپنے آپ میں مکمل ہے۔ مگر آپ کو اصل مزا اس وقت آئے گا جب آپ یہ داستاں شروع سے آخر تک ۔۔۔
یعنی ۔۔۔
اس سلسلے کی پہلی کتاب "بھوتوں کا جہاز" سے لے کر تیسری اور آخری کتاب "ایک بونے کا قصہ" تک، ایک ساتھ پڑھیں گے۔

بچوں کی کہانیاں - از شمیم حنفی
(بھوتوں کا جہاز - کٹا ہوا ہاتھ - ایک بونے کا قصہ)
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

تعداد صفحات: 248
pdf فائل سائز: 10MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
BachchoN ki kahaniyaan by Shamim Hanafi.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں