ہفت روزہ سرفراز لکھنؤ - مرزا دبیر نمبر 1976 - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/09/01

ہفت روزہ سرفراز لکھنؤ - مرزا دبیر نمبر 1976 - pdf download


"سرفراز" ، لکھنؤ سے شائع ہونے والا ہفت روزہ ہے جس کا آغاز غالباً 1921ء میں ہوا تھا۔ یہ آل انڈیا شیعہ کانفرنس کا آرگن ہے۔
اردو صحافت میں خصوصی نمبروں کو شائع کرنے کی اولیت کا شرف ہفت روزہ "سرفراز (لکھنؤ)" کو ہی حاصل ہے۔ محرم اور رجب میں نکالے جانے والے اس ہفت روزہ کے دو خصوصی نمبر (محرم نمبر اور رجب نمبر) قارئین میں اتنے مقبول رہے کہ سال بھر تک ان نمبروں کا بےچینی سے انتظار کیا جاتا رہا ہے۔
فروری 1972ء میں اس ہفت روزہ نے انیس نمبر شائع کیا تھا۔
17/دسمبر 1976ء کو منظر عام پر آنے والا ہفت روزہ سرفراز لکھنؤ کا "مرزا دبیر نمبر" کسی ہندوستانی جریدے کا شائع ہونے والا پہلا دبیر نمبر ہے۔
پیش نظر دبیر نمبر میں نئی اور پرانی دونوں قسم کی چیزیں شامل ہیں۔ نئے مضامین کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ یہ مضامین بلند پایہ ادیبوں کی کاوش فکر کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے اس نمبر کی افادیت بہت بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں "ماہِ نو" نے بھی دبیر نمبر شائع کیا تھا جس کے بعض مضامین سرفراز کے اس نمبر میں بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر نورالحسن ہاشمی سابق صدر شعبۂ اردو لکھنؤ یونیورسٹی اس خصوصی نمبر کو ارسال کردہ (بتاریخ: 11/نومبر 1976) اپنے پیغام میں لکھتے ہیں:
انیس و دبیر، ہماری صنف مرثیہ نگاری کے آفتاب و ماہتاب ہیں۔ خود دبیر کا یہ احسان کیا کم ہے کہ انہیں کے مقابلے میں آ کر انیس، انیس ہوئے۔ جو زور و شور، طنطنہ اور رزمیہ انداز دبیر نے اختیار کیا، اسی نے مرثیے کو اردو شاعری میں بلند مقام دلوایا۔ اس سے دبیر کی خدمات زبان و ادب کا کماحقہ جائزہ لینا ہمارے ناقدین کے لیے ازبس ضروری ہے۔
دبیر پر جس تفصیل کے ساتھ تحقیقی کام ہونا چاہیے وہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ ان کے بہت سے مراثی بھی ابھی تک شائع نہیں ہوئے۔ اگر ان کے تمام مراثی موجودہ معیار کے مطابق تدوین کر کے شائع ہو جائیں تو یہ ہمارے اردو ادب کی بڑی اہم خدمت ہوگی۔

اس خصوصی نمبر کے مضمون نگار:
جعفر علی خاں، قاضی عبدالودود، ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب فاروقی، سبط محمد، ڈاکٹر فضل امام، کاظم علی خاں (مرتب دبیر نمبر)، ڈاکٹر اکبر حیدری، سکندر آغا، سید نیر مسعود، کالیداس گپتا رضا، مرزا رضا حسین، ڈاکٹر کمال الدین حسین ہمدانی، پروفیسر ظاہر حسین، سید حسن صاحب زیدی، مولانا سید محمد جابر باقری، دلشاد حسین، ڈاکٹر محمد احسن فاروقی، مرتضی حسین فاضل لکھنوی، ڈاکٹر گیان چند جین، ضیا الحسن صاحب موسوی، عمر انصاری وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیے:
دبیر کی مرثیہ گوئی - از: وہاب اعجاز خاں

ہفت روزہ سرفراز لکھنؤ کا مرزا دبیر نمبر (دسمبر-1976)۔
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

تعداد صفحات: 208
pdf فائل سائز: 11MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Sarfaraz Lucknow Dabeer Number-1976.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں