ادارہ "شمع" (نئی دہلی) کے رسائل میں جہاں فلمی و ادبی رسالہ "شمع" ، بچوں کا ماہنامہ "کھلونا" ، جاسوسی ادب کا نمائندہ رسالہ "مجرم" شامل تھے وہیں 1946 سے خواتین کے لیے ماہنامہ "بانو" بھی جاری کیا گیا تھا جس نے نسائی ادب کی ترویج کے میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب و شعرا نے "بانو" میں خواتین سے متعلق موضوعات و مسائل پر بہت کچھ لکھا تھا۔
زینت کوثر دہلوی کی ادارت میں شائع ہونے والا یہ پہلا خصوصی شمارہ یعنی سالنامہ (جنوری 1960ء) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 200 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 34 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
بانو سالنامہ:1960 کے اداریہ (اپنی باتیں) میں مدیرہ محترمہ زینت کوثر دہلوی لکھتی ہیں ۔۔۔خدا خدا کر کے "بانو" کا یہ سالنامہ مکمل ہوا، اور اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس کی ترتیب، اس کے حسن اور اس کی طباعت پر ہم نے تین مہینے خرچ کیے، پھر بھی کام اتنا وسیع تھا کہ وقت کی کمی کا شدت سے احساس ہوا اور نتیجہ میں، سالنامہ ایک ہفتہ دیر سے شائع ہو رہا تھا۔ اس تاخیر کی وجہ سے فروری کا بانو بھی ایک ہفتہ دیر سے شائع ہوگا، لیکن اس کے بعد اشاعت معمول پر آ جائے گی۔
سالنامہ ترتیب دینے کا میرے لیے یہ پہلا موقع تھا، اور اپنی "نوآموزی" کا واسطہ دے کر ہی میں آپ سے درخواست کر سکتی ہوں کہ سال نامہ میں جو خامیاں آپ کو نظر آئیں، ان کے لیے مجھے معاف کر دیجیے گا۔ یہی نہیں، بلکہ ایک خط لکھ کر مجھے بتا بھی دیجیے گا، تاکہ اگلا سالنامہ یا اگلے مہینے کا "بانو" ترتیب دیتے وقت میں آپ کی پسند یا ناپسند کا بھی خیال رکھوں۔
سال نامہ کے لیے بہت سے بہن بھائیوں کے افسانے اور مضامین دیر سے موصول ہوئے۔ کچھ خصوصی مضامین جو ہم نے سال نامہ کے لیے ہی لکھوائے تھے، جگہ نہ ہونے کے باعث روکنے پڑے۔ اب یہ سب چیزیں آہستہ آہستہ اگلے شماروں میں پیش کی جائیں گی۔
200 سے زائد صفحات اور ڈھائی روپے قیمت کا یہ سال نامہ خریدار بہنوں کی خدمت میں مفت پیش کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ کی کوئی سہیلی، رشتہ دار، استانی یا شاگرد ابھی تک بانو کی خریدار نہیں بنی ہے تو اب بھی سال نامہ مفت حاصل کرنے کا وقت ہے، وہ صرف ایک پوسٹ کارڈ ہمیں لکھ دیں، ہم انہیں سال نامہ وی۔پی سے بھیج کر سالانہ قیمت سات روپے اور ڈاک خرچ ساٹھ نئے پیسے منگوا لیں گے اور سال نامہ کے بعد بھی گیارہ ماہ تک "بانو" انہیں گھر بیٹھے ملتا رہے گا۔
اگر آپ کی کوئی سہیلی سالانہ خریدار ہے اور یہ سال نامہ ابھی تک اسے نہیں ملا ہے تو شاید اس نے ابھی تک سال نامہ کا رجسٹری خرچ پچاس نئے پیسے اپنے خریداری نمبر کے حوالے سے ہمیں منی آرڈر سے نہیں بھجوائے۔ ان سے کہیے آج ہی منی آرڈر بھجوا دیں تاکہ سال نامہ انہیں رجسٹری سے بھیجا جا سکے۔
ایک بار پھر آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ سال نامہ پر اپنی رائے مجھے ضرور لکھیے تاکہ میں 'بانو' کو آپ کی رائے کے مطابق بہتر بنا سکوں۔
آپ کی مخلص
- زینت کوثر دہلوی
جنوری، 1960ء
بانو کے اس سال نامہ (جنوری-1960) میں شامل قلمکار ۔۔۔
نثرنگار:
کرشن چندر، منورما دیوان، علی عباس حسینی، عصمت چغتائی، م۔م۔راجندر، ظفر پیامی، سراج انور، بلونت سنگھ، غلام احمد فرقت کاکوروی، صالحہ عابد حسین، عادل رشید، عشرت رحمانی، گربچن سنگھ، ریوتی سرن شرما، سدرشن بالی، جیلانی بانو، ہاجرہ نازلی، عابد سہیل، رتن سنگھ،
شعرا:
نریش کمار شاد، سلام مچھلی شہری، شفیق فاطمہ شعریٰ، راجہ مہدی علی خاں، مظہر امام۔
ماہنامہ "بانو" کا سالنامہ-1960 (جنوری)۔
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 200
pdf فائل سائز: 34MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Bano Monthly - Annual-1960.pdf
اسے مضمون اب کہاں ملتے ہیں۔ دل خوش ہو گیا ایک دو مضمون پڑھ کر، آپ سے خُدا اور کام لے۔ مجھے امید ہے کہ یہ رسالہ باقی کے سالوں کا بھی آپ اس پر upload کریں گے۔
جواب دیںحذف کریںایک دفعہ جوہرآباد کی لائبریری سے میں نے دو پرانے میگزین ¹⁹⁷⁹ کے چوری کئے تھے کیونکہ لائبریرین سیدھے ہاتھ دیتا نہیں تھا۔ وہاں پہ اور بھی ہزاروں پڑے تھے۔ ان دو کے اندر جو مضامین تھے۔۔انکی کوئی مثال ہی نا تھی۔۔میگزین ماہانہ شام و سحر تھا۔ اس کے کچھ رسالے مل جائیں تو بھیج دیں پلیز
جواب دیںحذف کریںایک دفعہ جوہرآباد کی لائبریری سے میں نے دو پرانے میگزین ¹⁹⁷⁹ کے چوری کئے تھے کیونکہ لائبریرین سیدھے ہاتھ دیتا نہیں تھا۔ وہاں پہ اور بھی ہزاروں پڑے تھے۔ ان دو کے اندر جو مضامین تھے۔۔انکی کوئی مثال ہی نا تھی۔۔میگزین ماہانہ شام و سحر تھا۔ اس کے کچھ رسالے مل جائیں تو بھیج دیں پلیز
جواب دیںحذف کریں