سلسلہ پھولوں کا - خودنوشت از: صلاح الدین نیر - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/06/05

سلسلہ پھولوں کا - خودنوشت از: صلاح الدین نیر - pdf download

silsila-phoolon-ka-salahuddin-nayyar

صلاح الدین نیر (پیدائش: 25/جنوری 1935)
حیدرآباد دکن کے معروف بزرگ عوامی شاعر ہیں جن کا شعری سفر تقریباً چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کے ایک درجن کے قریب شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے جاری ایک ادبی پرچے "خوشبو کا سفر" کے بانی مدیر بھی ہیں۔ جنوری 1992 میں انہوں نے خود بحیثیت ناشر اپنی خودنوشت بعنوان "سلسلہ پھولوں کا" حیدرآباد سے شائع کی تھی۔ یہی خود نوشت (صفحات: 261) پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔

صلاح الدین نیر اپنی اس خودنوشت کے مقدمہ میں لکھتے ہیں۔۔۔
میں نے اس کتاب کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے۔
سرچشمۂ فیضان (اسلاف کی خوشبو):
اس باب میں تعلقہ ہمناباد ضلع بیدر کے قیام و وجود کے پس منظر میں اپنے اسلاف کی ہمناباد میں آمد، خاندانی تسلسل، اپنی ابتدائی تعلیم و تربیت کی تفصیل پیش کی ہے۔ ہمناباد میں اپنے قیام کے زمانے کے بعض یاد رکھے جانے والے واقعات و واردات کے علاوہ اس باب میں میری حیدرآباد میں آمد، پولیس ایکشن، علی گڈھ کا سفر اور دیگر وارداتی و تہذیبی واقعات بھی ملیں گے۔

کارزارِ حیات (ملازمت، اعلیٰ عہدیداروں سے مراسم، ادبی و فلاحی سرگرمیاں):
اس باب میں اپنی 30 سالہ مدتِ ملازمت کی نرمی و گرمی کی تفصیلات، سکریٹریٹ کے اوسط و اعلیٰ عہدیداروں، دوستوں اور ساتھیوں سے روابط، ان کا تعاون، سکریٹریٹ اردو اسوسی ایشن کی سرگرمیاں، شعر و ادب سے دلچسپی کا بیان ہے۔

علمی ادبی و تہذیبی سرگرمیاں:
کتاب کے اس گوشے میں میرے حیدرآباد آنے کے بعد سے آج تک جن علمی ادبی و تہذیبی انجمنوں اور اداروں سے میری وابستگی رہی ہے، ان کا اجمالاً تذکرہ ہے۔

خوشبو کا سفر:
یہ گوشہ میری شاعرانہ زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے مطالعہ سے میری شاعری کے خط و خال کا صحیح اندازہ کیا جا سکے گا۔

رشتوں کی مہک (منہ بولی بہنیں):
کتاب کا یہ آخری حصہ لطیف و نازک جذبوں، پاکیزہ و مقدس رشتوں اور فکر و خیال کی حرمتوں سے تعلق رکھتا ہے۔ میں نے اپنی منہ بولی بہنوں کی بےلوث چاہت، محبت، ناز برداری اور پاسداری میں اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ گزارا ہے۔ اور اس باب میں رشتوں کی صداقت و تازگی، پاکیزگی و شگفتگی کی واضح اور شاعرانہ تصویر کھینچی ہے۔

یہ خودنوشت پی۔ڈی۔ایف فائل (صفحات: 261) کی شکل میں پیش ہے۔

کتاب "سلسلہ پھولوں کا - خودنوشت از: صلاح الدین نیر" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 261
pdf فائل سائز: 11MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Silsila phoolon ka by Salahuddin Nayyar.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں