آدمی نامہ - شخصی خاکے از مجتبیٰ حسین - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/05/28

آدمی نامہ - شخصی خاکے از مجتبیٰ حسین - pdf download

aadmi-naama-mujtaba-hussain

مجتبیٰ حسین (پیدائش: 15/جولائی 1936ء)
اردو دنیا کے مشہور و مقبول مزاح نگار کا بروز بدھ 27/مئی 2020 ، صبح 9 بجے کے قریب حیدرآباد میں بعمر 84 سال انتقال ہو گیا۔
مجتبی حسین کے انتقال کی خبر سے ملک کے ادبی وصحافتی حلقوں میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف ادبی، سماجی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ اہم شخصیات نے مجتبی حسین کی خدمات کو یاد کیا اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ہند و پاک کے ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین کا انتقال

مجتبیٰ حسین نے "کوہ پیما" کے فرضی نام سے روزنامہ "سیاست (حیدرآباد)" کے طنز و مزاح کالم "شیشہ و تیشہ" کے ذریعے 15/اگست 1962 سے آغاز کیا تھا۔ اور ماہنامہ "صبا" (حیدرآباد) کے 1964 کے شمارے میں ان کے اصلی نام مجتبیٰ حسین سے پہلے مزاحیہ مضمون "غالب کے طرفدار" کی اشاعت عمل میں آئی تھی۔

سماجی، تہذیبی اور ادبی موضوعات پر ہزاروں کی تعداد میں مجتبی حسین کے مضامین ہندوستان کے اہم اور نمائندہ اخبارات و رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔ اور دو سو سے زائد طنزیہ و مزاحیہ مضامین اور خاکے ہندی کے نمائندہ اخبار و رسائل مثلاً دھرم یگ، سپتاہک ہندوستان، ساریکا ، دینک ہندوستان، نوبھارت ٹائمز، نونیت، ونمان، ہنس، سنڈے میل، جے وی جی ٹائمس وغیرہ میں شائع ہو چکے ہیں۔ ونیز ان کے مضامین، سفرنامے اور خاکے کئی غیرملکی زبانوں بشمول انگریزی، روسی اور جاپانی میں شائع ہو کر مقبول ہو چکے ہیں۔
ماہنامہ "پونم" حیدرآباد میں مجتبیٰ حسین ایک عرصہ تک فرضی نام سے مستقل مزاحیہ کالم لکھتے رہے تھے۔
مجتبی حسین کی تخلیقات ہندوستان کے کئی اسکولوں۔ کالجوں اور تقریباً تمام جامعات کے نصاب میں شامل ہیں۔

مجتبی حسین کی 14 تصنیفات، خود انہی کے ذریعے شائع ہوئیں اور باقی 10 کتابیں دیگر لوگوں نے مرتب کر کے شائع کی ہیں۔

مجتبی حسین کی تصنیفات کی فہرست
نمبر شمارنام کتابناشرسن اشاعت
1تکلف برطرف (مزاحیہ مضامین)نیشنل بک ڈپو ، حیدرآباد1968
2قطع کلام (مزاحیہ مضامین)نیشنل بک ڈپو ، حیدرآباد1969
3قصہ مختصر (مزاحیہ مضامین)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1972
4بہرحال (مزاحیہ مضامین)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1974
5آدمی نامہ (خاکے)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1981
6بالآخر (مزاحیہ مضامین)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1982
7جاپان چلو جاپان چلو (سفرنامہ)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1983
8الغرض (مزاحیہ مضامین)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1987
9سو ہے وہ بھی آدمی (خاکے)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1987
10چہرہ در چہرہ (خاکے)مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی1993
11سفر لخت لخت (سفرنامہ)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1995
12آخرکار (مزاحیہ مضامین)مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی1997
13ہوئے ہم دوست جس کے (خاکے)تخلیق کار پبلی کیشنز، نئی دہلی1999
14میرا کالم (کالموں کا انتخاب)حسامی بک ڈپو ، حیدرآباد1999
15مجتبیٰ حسین کی بہترین تحریریں-1 (مرتبہ: حسن چشتی)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2001
16مجتبیٰ حسین کی بہترین تحریریں-2 (مرتبہ: حسن چشتی)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2002
17مجتبیٰ حسین کے سفرنامے (مرتبہ: حسن چشتی)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2003
18مجتبی حسین کے منتخب کالم (مرتبہ: حسن چشتی)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2004
19آٌپ کی تعریف (خاکے) (مرتبہ: سید امتیاز الدین)ماڈرن پبلشنگ ہاؤس، دہلی2005
20کالم برداشتہ (کالموں کا انتخاب) (مرتبہ: سید امتیاز الدین)ماڈرن پبلشنگ ہاؤس، دہلی2007
21مہرباں کیسے کیسے (خاکے) (مرتبہ: سید امتیاز الدین)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2009
22امریکہ گھاس کاٹ رہا ہے (سفرنامہ اور کالم بارے امریکہ) (مرتبہ: احسان اللہ احمد)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2009
23اردو کے شہر اردو کے لوگ (رپورتاژ اور شخصی خاکے) (مرتبہ: رحیل صدیقی)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2011
24کالم میں انتخاب (منتخب کالم) (مرتبہ: سید امتیاز الدین)ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی2011

مجتبیٰ حسین کی پانچویں تصنیف "آدمی نامہ (خاکے)" (اشاعت: 1981 از: حسامی بکڈپو، حیدرآباد) ۔۔ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
اس مجموعے میں شامل خاکے:
  • کنہیا لال کپور - لمبا آدمی
  • راجندر سنگھ بیدی - سو ہے وہ بھی آدمی
  • اعجاز صدیقی - اردو کا آدمی
  • مخدوم محی الدین - یادوں میں بسا آدمی
  • کرشن چندر - آدمی ہی آدمی
  • سجاد ظہیر - مسکراہٹوں کا آدمی
  • ابراہیم جلیس - اپنا آدمی
  • فکر تونسوی - بھیڑ کا آدمی
  • عمیق حنفی - آدمی در آدمی
  • رضا نقوی واہی - منظوم آدمی
  • خواجہ عبدالغفور - لطیفوں کا آدمی
  • حسن الدین احمد - لفظوں کا آدمی
  • نریندر لوتھر - شیشے کا آدمی
  • بانی - نو آدمیوں کا آدمی
  • مخمور سعیدی - بحیثیت مجموعی آدمی

کتاب "آدمی نامہ - خاکے از: مجتبیٰ حسین" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 194
pdf فائل سائز: 8MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aadmi Naama by Mujtaba Hussain.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں