مدیران رسائل کے کچھ پرانے خطوط - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/05/22

مدیران رسائل کے کچھ پرانے خطوط


از: مکرم نیاز (حیدرآباد، انڈیا)

نامے ہمارے نام ۔۔۔
ہم اس دَور کے قلمکار ہیں جب مدیران رسائل جوابی خط سے نوازتے تھے.
***
پیش ہیں بیسویں صدی کی آٹھویں/نویں دہائی کے چند خطوط جو مختلف اردو اخبار/رسائل کو ارسال کی گئیں ناچیز کی تخلیقات کے جواب میں موصول ہوئے تھے۔ آج شاید اس کا تصور بھی آج کے لکھنے والوں کو نہ ہو کہ ۔۔۔ خط بھیجا جاتا تھا، تخلیق کار کو ہفتوں مہینوں بعد اشاعت کے لیے منتخب ہونے کی اطلاع کبھی ملتی تھی کبھی نہیں، اور کبھی بغیر اطلاع، تخلیق کی اشاعت عمل میں آ جاتی تھی۔
اس دَور کے متعدد مقبول عام اور نیم ادبی رسائل میں احقر کے کئی افسانے شائع ہوئے، پھر وہ دَور آنے ہی والا تھا کہ خالص ادبی رسالے (شب خون، سوغات وغیرہ) میں کوئی تخلیق شائع ہوتی ۔۔۔ کہ تلاشِ معاش میں مشرق وسطیٰ سدھار جانا پڑا ۔۔۔ اور یوں پٹرو ڈالر ریال کے صحرا میں قلم کی روشنائی دھندلاتی چلی گئی۔۔۔۔

اب دوبارہ احیا ہوا ہے تو زمانہ قیامت کی چال چل گیا ہے!
خیر، ملاحظہ فرمائیں چند خطوط۔۔۔











کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں