بیسویں صدی کے آخری چند برسوں کا ذکر ہے، جب یہ پرائیویٹ اسپیڈ پوسٹ سروس سعودی عرب میں شروع کی گئی تھی۔ اب یہ تو نہیں معلوم کہ کب ختم ہوئی؟ ۔۔۔ 2004 کے بعد جب سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی یلغار ہوئی ۔۔۔ اس کے بعد سے ڈاک کے نظام سے کوئی رابطہ ہی نہ رہ سکا۔
یہ اردو بروچر اس بات کی علامت بھی ہے کہ مشرق وسطیٰ بالعموم اور سعودی عرب بالخصوص میں، اردو زبان، عربی اور انگریزی کے بعد زیادہ بولی، سمجھی اور لکھی پڑھی جانے والی زبان رہی۔
اشتہار کے کچھ متن ۔۔۔۔۔
~~~~~
سپیڈ پوسٹ کی خدمات کا مقصد
ڈاک کی خدمات کا سب سے اعلیٰ مرکز بنایا جائے جو کہ ہمیشہ بہترین معیار کے مطابق خدمات فراہم کرے۔ اپنے گاہکوں کے لیے ڈاک کی مشکلات کا مکمل اور مناسب حل فراہم کرے۔ سعودی لوگوں کی ایسی ٹیم تیار کرے جو کہ اعلیٰ خدمات فراہم کرنے کے اہل اور خواہش مند ہوں۔
آپ کی ڈاک کی بہتری کی ضمانت
ہمارا وعدہ
* آپ کی ضرورت اور امیدوں کے مطابق سہولت
* قابل اور تربیت یافتہ سعودی ملازمین کی خدمات
* ڈاک سے متعلق سہولتوں میں بہتری، مثلاً بروقت ترسیل اور بہتر سروس
* اچھی اور قابل اعتماد فضا
* کمپنیوں کے لیے خاص سہولتیں (ڈاک خانے اور کمپنیوں کے دفاتر میں)
* دی گئی ڈاک کو اپنی ذاتی ڈاک کی طرح برتنا
-----
تحریر: مکرم نیاز ©
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں