قفس - افسانے از احمد عثمانی - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/05/10

قفس - افسانے از احمد عثمانی - pdf download

Quafas_Ahmed-Usmani

احمد عثمانی (پیدائش: 1943ء)
شہر مالیگاؤں (مہاراشٹرا) کے معروف بزرگ قلمکار و افسانہ نگار کا بروز ہفتہ 9/مئی 2020 کو مالیگاؤں میں انتقال ہو گیا۔

احمد عثمانی کے چار افسانوی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ جس میں: اپنے آپ کا قیدی (1975)، رات کا منظر(1981)، اپنی مٹی (1990) اور قفس (2008) شامل ہیں۔ ان مجموعوں کے علاوہ انہوں نے ایک ناول "زندگی تیرے لئے" (سن اشاعت: 2004) بھی تحریر کیا تھا۔ نیز بچوں کیلئے کہانیوں کی کتب "موتی کی واپسی" (1998) اور "نوٹ کے پودے" (2006) بھی تحریر کیے۔
مالیگاؤں سے شائع ہونے والے مقبول رسالے "بےباک" کے مدیر اعلیٰ ہارون بی۔اے اپنی علالت کے سبب ادارت سے علیحدہ ہوئے اور 2007 مین اسے احمد عثمانی کے سپرد کر دیا۔ "بےباک" کی ادارت کے ذریعے احمد عثمانی نے مالیگاؤں کے مقامی ادبا و شعرا کی تصانیف سے اردو دنیا کو واقف کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

احمد عثمانی کا پہلا افسانوی مجموعہ "اپنے آپ کا قیدی" مہاراشٹرا اردو اکیڈمی سے انعام یافتہ قرار پایا تھا۔
دوسرے افسانوی مجموعہ "رات کا منظر" کو مہاراشٹرا اردو اکیڈمی، بہار اردو اکیڈمی اور امیر حیدر اکیڈمی (گیا، بہار) کی جانب سے بھی انعام یافتہ قراد دیا گیا۔

احمد عثمانی کا افسانوی مجموعہ "قفس" پی۔ڈی۔ایف فائل (صفحات: 117) کے ذریعے پیش خدمت ہے۔
اس مجموعے میں درج ذیل 20 افسانے شامل ہیں:
کشمکش، شکست، معاشرت، ایم گاؤں کا ایلی، جلوس، اسیر بازِ گشت، اضطراب، اندھیرے سے الجھتی روشنی، مسیحا، قفس، ایک لوفر، ماضی، واہمہ، ایک سوچ، بشیرا، یادوں کے بھنور، غنی نواز، رونے کی آواز، عکس نما اور کہکشاں۔

جناب مبین نذیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ۔۔۔
احمد عثمانی صاحب نے طنز و مزاح کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔ ان کا طنز و مزاح کا مجموعہ "قہقہہ بردوش" کے عنوان سے حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ ان کا ایک ناول "کفارہ" اشاعت کے لئے تیار ہےـ جو بیک وقت اردو، ہندی اور غالباً مراٹھی یا انگریزی میں منظر عام پر آیا چاہتا تھا۔ ڈاکٹر پیر محمد رحمانی صاحب کی کتاب "دست شفا" کا دوسرا ایڈیشن، احمد عثمانی صاحب نے شائع کیا تھا۔ ونیز رباعیوں کے لئے مشہور مالیگاؤں کے شاعر کی دو کتابوں کو یکجا کرکے "سفینہ درد و داغ" کے نام سے انہوں نے شائع کیا تھا۔

کتاب "قفس - افسانے از: احمد عثمانی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 117
pdf فائل سائز: 5MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Quafas by Ahmed Usmani.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں