یادش بخیر - خاکے اور مضامین از فاطمہ عالم علی - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2020/05/08

یادش بخیر - خاکے اور مضامین از فاطمہ عالم علی - pdf download

Yadash-bakhair_Fatma-Alam-Ali

قاضی عبدالغفار، اردو کے ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار، ادیب، نقاد، ڈراما نویس، انشائیہ نگار، شاعر، مترجم اور تحریک نفاذ اردو کے علمبردار تھے۔
فاطمہ عالم علی انہی کی صاحبزادی ہیں جن کی پیدائش مرادآباد میں 16/نومبر 1923 کو ہوئی تھی۔ اور اسی ماہ رمضان کی 10/تاریخ (بمطابق 4/مئی 2020) کو علی الصبح بعمر 96 سال انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مغل، فقیر کا تختہ، شمشیر گنج میں پڑھائی گئی اور مسجد کے عقب کے قبرستان شمشیر گنج میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور دو فرزندان سید رفعت عالم اور سید نصرت عالم شامل ہیں۔

فاطمہ عالم علی حیدرآباد (دکن) کی ادبی دنیا کی معروف و مقبول شخصیت تھیں۔ انجمن ترقی پسند مصنفین (حیدرآباد) کی وہ نائب صدر اور انجمن ترقی اردو کی عاملہ رکن رہیں۔ حیدرآباد کی مشہور نسائی انجمن "محفل خواتین" (جس کی بانی محترمہ عظمت عبدالقیوم تھیں) کی تقریباً 12 سال تک وہ معتمد برقرار رہیں اور 1993 میں اس عہدہ سے سبکدوش ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد ادبی اور سماجی تنظیموں سے ان کی وابستگی رہی۔
اپنی ایک مختصر سوانح میں وہ لکھتی ہیں ۔۔۔
میری تعلیم مرادآباد سے شروع ہو کر لکھنؤ اور پھر حیدرآباد تک قسطوں میں جاری رہی، اسی لیے پڑھنا لکھنا تو آ گیا، قابلیت صفر رہی۔ میں نے اپنا پہلا مضمون "میرا بورڈنگ ہاؤس" اسکول میگزین کے لیے لکھا تھا۔ اور جب اپنے والد کے پاس حیدرآباد آئی تو ویمنس کالج میں داخلہ لیا۔ اسی کالج میں جہاں بانو نقوی صاحبہ اردو پڑھاتی تھیں جنہوں نے ایک مرتبہ مضمون نویسی کے لیے ایک عنوان "رکشا والا" دیا۔ میں نے اس عنوان پر افسانہ لکھا اور استاذ صاحبہ نے اسے رسالہ "شہاب" میں چھپوا دیا۔ افسانے کی اشاعت دیکھ کر اس وقت جو خوشی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔
میں نے جب بھی لکھا، فرمائش پر لکھا۔ خود اپنی طرف سے کچھ لکھنے کی کبھی توفیق نہیں ہوئی۔ مزاح نگاری اور خاکہ نگاری میری پسندیدہ صنف رہیں۔

فاطمہ عالم علی کی ایک تصنیف "یادش بخیر" 1989 میں شائع ہوئی تھی۔ جس میں 15 خاکے اور 9 طنزیہ و مزاحیہ مضامین شامل ہیں۔
یہی کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل (صفحات: 172) کی شکل میں پیش ہے۔
خاکے:
  • میرے ماموں میاں
  • ابا کے ساتھ گزرے ہوئے چند لمحے
  • شاہد بھائی
  • ڈنڈا صاحب ہماری یادوں میں
  • مخدوم صاحب - چند خوشگوار یادیں
  • آغا حیدر حسن مرزا - چند یادیں
  • ادبی محفل
  • رضیہ سجاد ظہیر
  • سلیمان اریب
  • میر کارواں - جناب حبیب الرحمن صاحب
  • تاثراتِ سفر
  • شہر حیدرآباد کی تعلیمی ترقی میں خواتین کا حصہ
  • رکشا والا
  • ابا جس دن گھر میں ہوتے
  • کچھ یادیں
طنزیہ و مزاحیہ مضامین:
  • اکبر الہ آبادی کے نام کھلا خط
  • شاعر کے خواب اور تصورات
  • سوکن
  • بن بلائے مہمان
  • انہیں شکایت ہے
  • نئے سال کے عہد
  • زندگی کا چلن - احساس جمال
  • بہت پچھتائے فیشن کر کے
  • بی جمالو

یہ بھی پڑھیے:
لیلیٰ کے خطوط اور مجنوں کی ڈائری - از قاضی عبدالغفار - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

کتاب "یادش بخیر - خاکے اور مضامین از: فاطمہ عالم علی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 172
pdf فائل سائز: 8MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Yadash Bakhair by Fatma Alam Ali.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں