اختر الایمان (پ: 12/نومبر 1915 ، م: 9/مارچ 1996)
اردو کی جدید نظم کے مقبول و مایہ ناز شاعر کی خودنوشت سوانح "اس آباد خرابے میں" پیش خدمت ہے۔
یوں تو اردو شاعری میں غزل کا بول بالا رہا ہے مگر اخترالایمان نے غزل کی بجائے نظم کو ترجیح دی اور ایک کامیاب نظم کے شاعر بن کر ابھرے۔ یہ بات الگ ہے کہ ان کی زبان غیر شاعرانہ ہے۔ لیکن ان کا پیغام بہت موثر ہے۔
انہوں نے ذاکر حسین دہلی کالج سے گریجویشن (بی۔اے) کیا تھا اور چند ابتدائی ملازمتوں کے بعد ممبئی کی فلم نگری (بالی ووڈ) میں تاحیات مکالمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔
فلم "دھرم پوتر" (1963) اور فلم "وقت" (1966) میں بہترین مکالموں کے لیے انہیں فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اور 1962ء میں اردو خدمات پر انہیں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز بھی حاصل ہوا۔ یہ اعزاز ان کے شعری مجموعہ "یادیں" کے لیے دیا گیا۔
اختر الایمان کی یہ خودنوشت "اس آباد خرابے میں" ان کی حیات میں ہی بنگلور کے ششماہی مجلہ "سوغات" میں قسط وار شائع ہوتی رہی۔ اس سوانح کی اشاعت کی منظوری دہلی اردو اکادمی نے اختر الایمان صاحب سے ان کی زندگی میں حاصل کر لی تھی لیکن افسوس کہ مسودہ کتابت کے مراحل میں تھا کہ اختر الایمان وفات پا گیے۔ بعد ازاں اختر الایمان کی اہلیہ سلطانہ ایمان کے تعاون سے اس خودنوشت کی اشاعت 1996 میں عمل میں آئی۔
اس کتاب کے پیش لفظ میں اختر الایمان لکھتے ہیں:
میں نے اس خودنوشت میں جیسی مجھ پر گزری ہے سب لکھ دیا۔ روکھے پھیکے واقعات ہیں۔ ان میں کوئی جی کو لبھانے والی بات نہیں۔ میں بظاہر روکھا پھیکا سا آدمی ہوں، میری زندگی میں کوئی چمگ دمک یا افراط و تفریط بھی نظر نہیں آتی۔ بہت کچھ ایسا ہے کہ اسے لکھوں گا یا اس کے بارے میں لکھوں گا تو افسانہ طرازی یا خودساختہ بات محسوس ہوگی۔ فلم کی چالیس پینتالیس سالہ زندگی میں 100 کے آس پاس فلمیں لکھی ہیں، کچھ معروف ہیں کچھ غیرمعروف۔ ان میں کام کرنے والے لڑکے اور لڑکیاں سب ہی سے برابر دوستانہ مراسم رہے۔ کچھ ایسی دوستیاں بھی ہیں جو لمحات میں بٹی ہوئی ہیں۔ ان کی شدت اتنی ہی ہے جتنی برسوں کی قربت سے پیدا ہو سکتی ہے مگر ان کا ذکر بےجا سا معلوم ہوتا ہے۔ بہت سے مناظر اسی طرح بدلتے چلے گئے جیسے فلم کے منظر بدلتے ہیں۔ کچھ ایسے افراد یا شخصیتیں بھی ہیں جن کا فلم سے تعلق نہیں مگر مجھ سے قریب رہے۔
سوانحی کتاب نام : اس آباد خرابے میں
مصنف: اختر الایمان
صفحات : 252
پی۔ڈی۔ایف فائل سائز: 13 ایم۔بی
ڈاؤن لوڈ لنک: نیچے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
اس کتاب کا مقدمہ - از: سلطانہ ایمان
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
اس آباد خرابے میں - خودنوشت از اخترالایمان
Is aabad kharabe mein - Autobiography, By: Akhtarul Iman
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںبہت ہی عمدہ ہے