گرو نانک - اردو نظموں میں خراج عقیدت - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/11/12

گرو نانک - اردو نظموں میں خراج عقیدت - pdf download

zikr-e-nanak

گرو نانک - سکھ مذہب کے بانی اور مقدس پیشوا کے 550 ویں یوم پیدائش پر یہ کتاب پیش ہے۔
سری اکال تخت کے بموجب اور نانک شاہی جنتری کے مطابق گرونانک کی پیدائش 14/اپریل 1469 (بمقام سلطنتِ دہلی) ہے۔ اور ان کی وفات کرتار پور (سابقہ مغلیہ سلطنت اور حالیہ پاکستان) میں 22/ستمبر 1539 کو ہوئی تھی۔

عموماً ہر سال گرو نانک کی جینتی، گروپورب کے دن منائی جاتی ہے جو ہندو جنتری کے ساتویں مہینے کارتک کی 14 ویں چاند تاریخ کو واقع ہوتا ہے۔
اس سال 2019 گرو نانک جینتی ، 12/نومبر بروز منگل منائی جا رہی ہے۔

مرتب کتاب کے مطابق ۔۔۔
اس کتاب میں امن و آشتی و ایکتا کے علمبردار گورو نانک جی مہاراج سے متعلق اردو کے نامور شعرا کا بلند پایہ کلام یکجا کر کے اردو داں قارئین تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ جو لوگ گورو نانک جی کے پیغام سے ناواقف ہیں ، ایک بھرپور واقفیت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اس "پیغام" پر عمل پیرا ہوں۔

کتاب "ذکرِ نانک (اردو نظموں میں گرونانک کو خراج عقیدت)" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 136
pdf فائل سائز: 3MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
ذکرِ نانک (اردو نظموں میں گرونانک کو خراج عقیدت)
Zikr-e-Nanak (Tribute to Guru Nanak in Urdu poetry)


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں