ماہنامہ چہار رنگ - نایاب کہانی نمبر - اگست 1989 - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/09/23

ماہنامہ چہار رنگ - نایاب کہانی نمبر - اگست 1989 - pdf download

chahar-rang-aug1989

اپنے زمانے کے مقبول عام ڈائجسٹ "چہار رنگ" اور "ہزار رنگ" کے مالک و مدیر طارق مصطفیٰ صدیقی کا آج 23/ستمبر/2019 کو دہلی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ اردو ہفت روزہ "نئی دنیا" کے بانی مدیر (مرحوم) مولانا عبدالوحید صدیقی کے فرزند اور موجودہ مدیر شاہد صدیقی کے بڑے بھائی تھے۔

واضح رہے کہ 1980 کی دہائی میں اچانک اردو کتب و رسائل کے عوامی منظرنامے پر ڈائجسٹوں کی بھرمار ہو گئی تھی۔ حالانکہ سنجیدہ ادب کا قاری و نقاد اس قسم کے تفریحی ڈائجسٹوں کو قابل اعتنا نہیں گردانتا ہے۔ پھر بھی ھما جیسے مقبول عام قدیم ڈائجسٹ کے شانہ بہ شانہ چہار رنگ، ہزار رنگ، نیا عالمی ڈائجسٹ، ہوشربا، آتش گل، نکہت گل، صدہا رنگ اور تلاش جیسے رسالوں نے اپنی مقبولیت قائم کی۔
اس کا بنیادی سبب بین الاقوامی سطح کی جرم و سزا اور دیگر دلچسپ موضوعات پر مبنی کہانیوں کا اردو ترجمہ رہا تھا جو عام سطح کے اردو داں قاری کو مطالعے کی ترغیب دلاتا تھا۔ گو کہ ان ڈائجسٹوں کا تقریباً تمام مواد پاکستان سے شائع ہونے والے رسائل (سسپنس ڈائجسٹ، جاسوسی ڈائجسٹ، نئے افق، نیا رخ وغیرہ) سے بنا حوالہ نقل کیا جاتا رہا تھا۔
پھر دو عشروں کے بعد ہی اکیسویں صدی کی پہلی دہائی سے یہ تمام ڈائجسٹ ایک ایک کر کے ختم ہوتے گئے۔ جس کی کچھ تفصیل معروف صحافی شمس عدنان علوی نے یہاں بیان کی تھی:
Two more Urdu monthly digests stop publication

چہار رنگ ڈائجسٹ کا
نایاب کہانی نمبر (ماہ: اگست-1989)
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

چہار رنگ کے اس خصوصی شمارے میں ابن صفی کے دو جاسوسی ناول اور ایم۔اے۔راحت کے دو قسط وار ناولوں کے علاوہ 16 مختلف موضوعات پر دلچسپ طویل کہانیاں و ناولٹ شامل ہیں۔
عنوان : مصنف
ناگ کی محبوبہ : زندہ حسن
خالی تابوت : ادارہ
کسک : راج ہنس
حلقۂ زنجیر : انجم کیانی
درندہ : محمد طارق
اژدھا (قسط وار) : ایم اے راحت
خواب پشیماں : ایم الیاس
دستک : احمد صغیر صدیقی
عقابوں کے حملے : ابن صفی
ورثہ : ادارہ
فنگر پرنٹس : سید احتشام
نقش فریادی : تفسیر فاروقی
سہمی ہوئی لڑکی : ابن صفی
محب وطن : محمد شہزاد اصغر
بساط (قسط وار) : ایم اے راحت
رات کے راہی : اقبال پاریکھ
شکاری : پروفیسر واجد نگینوی
شوہر : عبید احمد
جزیرۂ مرگ : مشتاق احمد قریشی
اعتراف : شہناز حامد

رسالہ "چہار رنگ ، نایاپ کہانی نمبر، اگست 1989" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 404
pdf فائل سائز: 28MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Chahar Rang Monthly - Aug1989.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں