تاریخِ آثارِ بنارس - از مولانا عبدالسلام نعمانی - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/08/19

تاریخِ آثارِ بنارس - از مولانا عبدالسلام نعمانی - pdf download


بنارس ایک معشوق کی مانند ہے جس کے ہاتھ میں (صبح و شام اپنے حسن کی زیبائش کے لیے قدرت نے) گنگا کی شکل میں آئینہ تھما دیا ہے ۔۔۔ اس کہن سال اور پرفریب دنیا سے بنارس کی بہاروں کو کوئی خوف نہیں۔
[غالب]

بنارس کی تمدنی، علمی، معاشرتی اور سیاسی تاریخ ۔۔۔
جس میں حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر ہندوستان کے قدیم آریائی عہد تک، پھر تقریباً 500 سال قبل مسیح سے بدھوؤں، ہندوؤں، مسلمانوں اور انگریزوں کے آخری دور حکومت تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ کتاب "تاریخِ آثارِ بنارس" مولانا مفتی عبدالسلام نعمانی مجددی نے پہلی بار 1948 میں شائع کی تھی۔ 2015 میں اس کتاب کا نیا اور اضافہ شدہ ایڈیشن مصنف کے فرزند عبدالباطن نعمانی نے وارانسی سے شائع کیا ہے، جس کی قیمت 300 روپے ہے اور کتابی شکل میں جس پتے سے حاصل کی جا سکتی ہے وہ نیچے دیا گیا ہے۔
اس کتاب کا پی۔ڈی۔ایف نسخہ ٹیلیگرام چینل "دارالقلم" سے حاصل کیا گیا ہے، چونکہ فائل کا حجم بےانتہا زیادہ تھا، لہذا کم حجم کی فائل تیار کر کے قارئین کے لیے پیش ہے۔

حضرت مصنف علیہ الرحمۃ کو آثارِ بنارس اور مشائخِ بنارس سے کتنی محبت تھی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ تاعمر ، حتیٰ کہ تا دمِ آخر اس کتاب میں ترمیم و اضافے کرتے رہے۔
بنارس کی تاریخ پر یوں تو متعدد کتابیں تصنیف کی گئی ہیں۔ لیکن اہل علم و تحقیق کے ہاں یہ کتاب اپنی انفرادیت کے باعث بنارس کی تاریخ کا اہم ماخذ قرار پائی اور اس کی کافی پذیرائی ہوئی۔ بنارس کی تاریخ اور اس کی قدامت پر جتنے لوگوں نے کام کیا یا اس عنوان پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے جن لوگوں نے بھی مقالے تحریر کیے اس کے لیے اسی کتاب نے بنیادی ماخذ کا کام کیا ہے۔
اسی سے اس کتاب کی اہمیت و افادیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

Hard copy Purchasing Addresses:
1) Mufti Printing & Publications, J-5/60, Azad Park, Varanasi. Mob.:09415262750
2) Printia Publication, 'AKSHAR' Near SOS, Chaubeypur, Varanasi. Mob.:09125797969

داستان "تاریخِ آثارِ بنارس - از مولانا عبدالسلام نعمانی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 334
pdf فائل سائز: 13MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
تاریخِ آثارِ بنارس - از مولانا عبدالسلام نعمانی
History of Banaras (Varanasi) by Abus Salam Nomani


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں