فلمی الف لیلی از علی سفیان آفاقی - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/08/26

فلمی الف لیلی از علی سفیان آفاقی - pdf download


علی سفیان آفاقی - بھوپال میں پیدا ہوئے اس معروف صحافی، کہانی کار اور فلمساز نے قیام پاکستان کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی تھی۔ ان کا انتقال 27/جنوری 2015 کو لاہور میں ہی ہوا۔
ان کی شہرت اور مقبولیت کا ستارہ اس وقت عروج پر پہنچا جب انہوں نے 1990 کی دہائی میں کراچی سے نکلنے والے جریدے "سرگذشت" میں "فلمی الف لیلیٰ" کے عنوان سے ہند و پاک کی فلمی دنیا کے دلچسپ اور یادگار احوال تحریر کرنا شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ ان کی وفات تک جاری رہا۔
لاتعداد اقساط پر مبنی فلمی دنیا کی اس سرگذشت کو حمیدی انصاری صاحب نے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں تیار کر کے سوشل میڈیا پر شئر کیا ہے۔
اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک نیچے فراہم کیا گیا ہے۔

اس کتاب کے آغاز میں لکھا ہے ۔۔۔
علی سفیان آفاقی ایک لیجنڈ صحافی اور کہانی نویس کی حیثیت میں منفرد شہرہ اور مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے فلم پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی ساٹھ سے زائد مقبول ترین فلمیں بنائیں اور کئی نئے چہروں کو ہیرو اور ہیروئن بنا کر انہیں صف اول میں لا کھڑا کیا۔
پاکستان کی فلمی صنعت میں ان کا احترام محض ان کی قابلیت کا مرہون منت نہ تھی بلکہ وہ شرافت اور اعلیٰ کردار کا نمونہ تھے۔ انہیں اپنے عہد کے نامور ادباء اور صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور بہت سے قلمکار ان کی تربیت سے اعلیٰ مقام تک پہنچے۔
علی سفیان آفاقی غیر معمولی طور انتھک محنت کرنے والے اور خوش مزاج انسان تھے۔ ان کا حافظ بلا کا قابل داد تھا۔ انہوں نے متعدد ممالک کے سفر نامے لکھ کر رپورتاژ کی انوکھی طرح ڈالی تھی۔
آفاقی صاحب نے اپنی زندگی میں "سرگزشت" ڈائجسٹ میں کم و بیش پندرہ سال تک "فلمی الف لیلہ" کے عنوان سے عہد ساز شخصیات کی زندگی کے بھیدوں کو آشکار کیا تھا۔ اس اعتبار سے یہ دنیا کی طویل ترین ہڈ بیتی اور جگ بیتی ہے۔ اس داستان کی خوبی یہ ہے کہ اس میں کہانی سے کہانیاں جنم لیتیں اور ہمارے سامنے اس دور کی تصویر کشی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:
معروف صحافی و ادیب علی سفیان آفاقی کا لاہور میں انتقال
ابن صفی اور ان کا جاسوسی سنسار - از: علی سفیان آفاقی
مولانا مودودی سے انٹرویو - از: علی سفیان آفاقی

کتاب "فلمی الف لیلیٰ ، از: علی سفیان آفاقی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 2291
pdf فائل سائز: 13MB
پی۔ڈی۔ایف فائل فراہمی بشکریہ: حمیدی انصاری
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
فلمی الف لیلیٰ از: علی سفیان آفاقی
Filmi Alif Laila - Ali Sufyaan Aafaqi


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

1 تبصرہ: