ایک لڑکی ایک جام - افسانے از امرتا پریتم - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/08/31

ایک لڑکی ایک جام - افسانے از امرتا پریتم - pdf download


آج 31/اگست/2019 کو امرتا پریتم (پیدائش: گجرانوالہ) کا 100 واں جنم دن ہے۔
امرتا پریتم پنجابی زبان کی نمائندہ شاعرہ و ادیبہ ہیں جنہیں پنجابی ادب کے لیے باوقار گیان پیتھ ایوارڈ ، ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور دیگر اعزازات کے علاوہ پدم شری اور پدم وبھوشن جیسے سرکاری اعزاز بھی حاصل ہوئے ہیں۔
چھ دہائیوں سے بھی زیادہ طویل ادبی کیرئر کے دوران امرتا پریتم کے 28 ناول، 18 نثری مجموعے، مختصر کہانیوں کے 5 مجموعے اور 16 متفرق نثری مجموعے منظر عام پر آئے۔ علاوہ ازیں ان کی ایک مقبول عام خود نوشت "رسیدی ٹکٹ" ہے۔ ان کی بیشتر کتابوں کا انگریزی سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

امرتا پریتم کی کہانیوں کا ایک مختصر مجموعہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
"ایک لڑکی ایک جام"
امرتا پریتم کی چیدہ چیدہ کہانیوں کا مجموعہ ہے۔
اس مجموعہ کے صفحۂ اول پر مصنفہ لکھتی ہیں:
ایک لڑکی اور ایک جام میں کیا فرق ہے؟
بہت کچھ ۔۔۔
اور کچھ بھی نہیں ۔۔۔
اس نے بھی ہر لڑکی کو ایک جام سمجھا ۔۔۔
لبریز کیا، ہونٹوں سے لگایا اور توڑ دیا ۔۔۔
لیکن وہ اس کی زندگی کا آخری جام ثابت ہوئی۔ مگر وہ جام اس کے ہونٹوں تک آنے سے پہلے ہی چھن گیا اور وہ زندگی بھر آنسو بہاتا رہا ۔۔۔۔۔

مشہور ادیب و شاعر بلراج ورما ایک جگہ لکھتے ہیں ۔۔۔
امرتا جی ترقی پسند تحریک کی ان روشن ترین شخصیات میں سے ہیں جن پر ہم بجا طور پر ناز کر سکتے ہیں۔
امرتا ہمارے دور کی سچی نقاس ہے۔ اس نے اس بدنصیب صدی کی تہذیبی اور سیاسی فضاؤں، بہاروں اور خزاؤں یعنی اس کے سارے سکھوں، دکھوں کو جیا اور اپنی ذات پر جھیلا ہے اور اس کی راکھ کو سندور مان کر اپنی مانگ کو سجایا سنوارا ہے۔ ہمارے دوزخی سماج کی آگ میں تپ کر بھی یہ پربہار ، پرشباب اور پروقار عورت جھلسی یا کمہلائی نہیں بلکہ کندن کی مانند پاک و شفاف ہو کر ہمارے سامنے آئی ہے۔
اس پربہار شاعرہ نے ہماری زندگیوں کو سجایا سنوارا اور نکھارا ہے ۔۔۔ ہماری سنگلاخ راہوں کو ہموار کیا ہے اور ہمیں زندگی جینے کا درس اور سلیقہ دیا ہے، محبت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
رسیدی ٹکٹ - آپ بیتی امرتا پریتم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
پنجابی زبان کی نامور شاعرہ، مسلمہ ادیبہ اور افسانہ نگار امرتا پریتم کی برسی
رسیدی ٹکٹ – امرتا پریتم کے نقوشِ قدم پرسفر

کتاب "ایک لڑکی ایک جام ، از: امرتا پریتم" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 124
pdf فائل سائز: 5MB
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
ایک لڑکی ایک جام ، افسانے از: امرتا پریتم
Aik Ladki aik jaam - Amrita Pritam


Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں