ناولٹ نام : چندراموہنی
مصنف: انصار ناصری دہلوی
صفحات : 155
پی۔ڈی۔ایف فائل سائز: 6 ایم۔بی
ڈاؤن لوڈ لنک: نیچے دیا گیا ہے۔
اگست 1943 میں شائع شدہ انصار ناصری دہلوی کا ناولٹ (صفحات: 155) پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
اس ناولٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ ۔۔۔ یہ ناول ہندوستان میں 1952 میں بین کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ نہ یہ کوئی فحش ناول ہے اور نہ اس کے ذریعے قومی سطح پر سیاسی یا سماجی انتشار پیدا ہوتا ہے۔ یہ خالصتاً ایک رومانی ناول ہے۔ شاید اس دور کے سیاسی حالات اور طبقاتی تقسیم کے پیش نظر یہ ناول ممنوع قرار پایا ہو۔
ناول کی ہیروئین "چندراموہنی" ایک ہندوستانی ریاست کی ہندو راجکماری ہے جو طب کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن میں مقیم ہے۔
اور ہیرو ایک ذی مرتبہ مسلم خاندان کا رکن اور اعلیٰ دل و دماغ کا مالک نوجوان ہے جو ہندوستانی سول سروس کے مسابقتی امتحان میں کامیابی کے لیے لندن ہی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے قیام کرتا ہے۔
ہیرو اور ہیروئین کے درمیان محبت کی تدریجی نشو و نما کو ناول نگار نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ بیان کیا ہے۔ پہلی ملاقات میں طبیعت کا رجحان ایک جنس کی طرف سے دوسری صنف کی طرف ہوتا ہے، پھر کسی قدر انسیت پیدا ہوتی ہے جس کے بعد ایک نامعلوم خلش کا احساس ہوتا ہے۔ پھر دل میں ایک قسم کی تبدیلی یوں پیدا ہوتی ہے کہ صرف ایک ہی ہستی تصورات کا مرکز بنی رہتی ہے۔ اس کے بعد یہ انہماک ایک خودفراموش محویت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ناول "چندراموہنی" میں اسی تدریجی ترقی کو نہایت دلآویز پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔
ناولٹ کے پلاٹ کا خوبی یہ ہے کہ ہیرو سلیم ، چندراموہنی کے ظاہری حسن پر مائل نہیں ہوتا بلکہ جو چیز اس کے دل کو موہ لیتی ہے ، وہ چندرا کا بےلوث جذبۂ ہمدردی ، خلوص دلی اور غیرمعمولی ذہانت ہے۔
نرس کی حیثیت سے وہ بیمار سلیم کی تیمارداری محض اس لیے کرتی ہے کہ وہ اس کا ہم وطن ہے۔ مسیحا بن کر تیمارداری کرتے کرتے غیرارادی طور پر وہ سلیم کی روح کو سوائے محبت میں مبتلا کر دیتی ہے اور خود چندراموہنی کی روح کو بھی وہی مرضِ لاعلاج لاحق ہو جاتا ہے۔
ناولٹ کا انجام نہایت دردناک اور جذباتی ہے۔ چندراموہنی اپنی جان پر کھیل کر طاعون سے متاثرہ ملک قسطنطنیہ کی زہریلی فضا میں محض اس لیے چلی جاتی ہے تاکہ اپنے محبوب سلیم کو بغرض ملازمت وہاں جانے سے باز رکھ سکے۔
صنف نازک کی ہستی مہر و وفا کی مجسم تصویر ہے اور قدرت نے سب سے زیادہ پُرخلوص، سب سے زیادہ نرم اور سب سے زیادہ محبت بھرا دل صرف عورت کے لیے ہی تخلیق کیا ہے۔
اسی محبت بھرے دل کی داستان جاننے کے لیے ناولٹ کا مطالعہ کیجیے۔
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
چندراموہنی - اردو ناولٹ از: انصار ناصری دہلوی
Chandramohini - Urdu novelette, By: Ansaar Nasiri
میں مدثر بھٹی ایک اردو بلاگ sirfurdu.com کا مدیر ہوں اور آپ کے ہاں سے کچھ کتب اپنے بلاگ میں شامل کرنا چاہتا ہوں اور خواہش رکھتا ہوں کہ ایسا آپ کی اجازت سے ہی کیا جائے اس سے قبل بھی صرف اردو ڈاٹ کام پر جو کچھ بھی کسی سے لے کر شائع کیا گیا ہے اس کے لیے پہلے اجازت لی گئی ہے اور اس کے بعد ان کے حوالے کے ساتھ شائع کیا گیا ہے آپ سے بھی اجازت درکار ہے
جواب دیںحذف کریںمدثر بھٹی صاحب،
حذف کریںتاخیر سے جواب کے لیے معذرت۔ جی اجازت ہے۔ مگر اِس بلاگ کا لنک ضرور دیجیے۔ شکریہ۔
- مکرم نیاز (بلاگ ایڈمنسٹریٹر)
بہترین کتب کا مجموعہ
جواب دیںحذف کریں