مہاراجہ کشن پرشاد کی زندگی کے حالات - pdf download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/03/25

مہاراجہ کشن پرشاد کی زندگی کے حالات - pdf download

maharaja-kishen-pershad-life-history

مہاراجہ سر کشن پرشاد
(پ: یکم/جنوری 1864 ، م:13/مئی 1940)
سابق نظام شاہی ریاست حیدرآباد (دکن) میں دو بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ پہلی مرتبہ 1901 سے 1912 تک اور دوسری مرتبہ 1926 سے 1937 تک۔

مہاراجہ کی زندگی کا پھیلاؤ جو تقریباً اسی (80) سال تھا، ان کی تعلیم و تربیت، پیشکاری، فوج کی وزارت ، مدار المہامی (وزارت عظمی)، خانہ نشینی، صدر اعظمی اور اس کے بعد کے زمانے میں موصوف کی ہمہ گیر مصروفیتوں، دلچسپیوں، ہمدردیوں سے متعلق اہل ملک کے واسطے ایک شاندار انسانیت کا نمونہ پیش کرتا ہے۔
مہاراجہ کے جیتے جی ہر ایک کو ان تک رسائی حاصل تھی اور ان کے ملنے والے تو ممدوح سے ہر طرح مستفید ہوتے ہی تھے۔ ان کے علاوہ مہاراجہ سے عقیدت رکھنے والے اگر ان سے ملتے بھی نہ تھے تو ان کے وجود کے خیال ہی سے خوش ہوتے تھے۔
یوں تو دکن میں پہلے ہی سے انسانوں کا قحط ہو چلا تھا، مہاراجہ کے انتقال نے ایک ایسا خلا پیدا کر دیا کہ اچھے انسانوں کے شیدا ملک کی حرماں نصیبی کو دیکھ کر سہم گئے کہ ایک اچھے امیر ، سچا انسان، مفلسوں کا دوست، یتیموں کا مربی، وضع داری میں یکتا، مروت میں یگانہ، بڑے پایہ کا سخی اور پریمی دنیا سے کیا گیا کہ تہذیب و شائستگی کی انجمن کی شمع گل ہو گئی۔

مہدی نواز جنگ نے مہاراجہ کی سوانح سے دنیا کو واقف کرانے یہ کتاب 1950 میں تحریر کی۔ اور یہ کوشش بھی کی کہ ان کی سیرت اور ان کی سوانح حیات کو درسی کتب میں شامل کیا جائے۔ سید آغا حیدر حسین نے مخالفتوں کے باوجود اس کتاب کے ایک مضمون کو نصاب میں داخل کرا دیا۔

حیدرآباد دکن کی تہذیب و تاریخ سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے مہاراجہ سر کشن پرشاد کی اس سوانح کا مطالعہ بھی ہر قاری کے لیے لازم ہے۔

کتاب "مہاراجہ کشن پرشاد کی زندگی کے حالات" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 420
pdf فائل سائز: 36MB

Direct Download link:

1 تبصرہ: