ناول عالم پناہ از رفیعہ منظور الامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/03/15

ناول عالم پناہ از رفیعہ منظور الامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

alam-panah-urdu-novel-rafia-manzoorul-ameen

ناول نام : عالم پناہ
مصنفہ: رفیعہ منظور الامین
صفحات : 244
پی۔ڈی۔ایف فائل سائز: 12 ایم۔بی
ڈاؤن لوڈ لنک: نیچے دیا گیا ہے۔

رفیعہ منظور الامین - بین الاقوامی شخصیت کی حامل اردو ناول و افسانہ نگار 25/جولائی 1930 کو حیدرآباد کے ایک تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں اور 30/جون 2008 کو وہ بعمر 78 سال حیدرآباد ہی میں انتقال کر گئیں۔

رفیعہ منظور الامین کی شہرت بام عروج پر اس وقت پہنچی جب ان کے تحریر کردہ ناول "عالم پناہ" کو دوردرشن سیرئیل کے طور پر 14 اقساط میں "فرمان" کے عنوان سے 1994 میں پہلی بار پیش کیا گیا۔ پھر 2014 اور 2016 میں بھی اسے دوبارہ سہ بارہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔
فرمان، در اصل اس حویلی کا نام ہے جس میں حیدرآباد کے نوابوں کا خاندان رہتا تھا۔ ناول کے مرکزی کردار عالم پناہ آزر نواب کا رول کنول جیت سنگھ نے نبھایا تھا اور ہیروئین 'ایمن' کا رول دیپیکا دیشپانڈے نے۔ نوین نشچل نے 'وقار چاند'، ونیتا ملک نے 'بڑی سرکار' ، راجہ بنڈیلا نے 'بشارت نواب' اور کلپنا ائیر نے 'تسنیم پاشا' کے کردار نبھائے۔ ونیز حیدرآبادی اداکار اعظم پروانہ نے نواب تمکین یار جنگ کے کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
سیرئیل ‫"فرمان" کا منظرنامہ اور اس کے مکالمے بھی محترمہ رفیعہ منظور الامین نے تحریر کئے تھے اور تمام اداکاروں کے کاسٹیوم بھی خود انہوں نے ہی ڈئزائن کئے۔
اس سیریل کو قومی سطح پر چار ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

اس ناول کو ہندوستان گیر شہرت حاصل ہوئی اور یہ ناول دو سے زائد مرتبہ مختلف اشاعتی اداروں کی جانب سے شائع کیا جا چکا ہے۔ ہندی اور کنٹری زبانوں میں اس کا ترجمہ ہوا۔ ناول کا ہندی ترجمہ خود مصنفہ کے شریک حیات اور نامور ادیب منظور الامین نے کیا ہے۔

رفیعہ منظور الامین کی شائع شدہ کتب کی فہرست:
  1. سارے جہاں کا درد [ناول] - 1974
  2. عالم پناہ [ناول ] - 1983
  3. یہ راستے [ناول] - 1995
  4. دستک سی درد دل پر [افسانوں کا مجموعہ] - 1986
  5. آہنگ [افسانوں کا مجموعہ ] - 2000
  6. سائنسی زاویے [سائنسی مضامین] - 1986
  7. نگار خانہ [امریکہ کے شب و روز پر مبنی] - 1998
  8. آؤ ناٹک کھیلیں [کتابچہ] - 1971
  9. خبر رسانی کے طریقہ [مضامین] - 1967

حیدرآباد کی تاریخ، تہذیب و ثقافت سے اردو زبان و ادب کے جو طالب علم و قارئین دلچسپی رکھتے ہوں، انہیں اس یادگار و مقبول ترین ناول کا مطالعہ لازماً کرنا چاہیے۔

ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
عالم پناہ - اردو ناول۔ از: رفیعہ منظور الامین
Alam Panah - Urdu novel, By: Rafia Manzoorul Ameen


Direct Download link:

یہ بھی پڑھیے :

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں