دیوان آصف سابع میر عثمان علی - pdf Download - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2019/02/25

دیوان آصف سابع میر عثمان علی - pdf Download

deewaan-e-asif-sabey
آصف سابع میر عثمان علی خاں اردو اور فارسی کے شاعر تھے گویا شاعری ان کو خاندانی وراثت میں ملی تھی وہ عثمانؔ تخلص کرتے تھے انہوں نے مشہور شاعر جلیل مانک پوری سے اصلاح لی۔ ان کے اردو کلام کے پانچ دیوان شائع ہوئے جو سالار جنگ میوزیم میں محفوظ ہیں اور ساتھ ہی فارسی کے دو دیوان بھی شائع ہوئے یعنی جملہ سات دواوین شائع ہوئے ۔ میر عثمان علی خاں کا دور اردو ادب و شاعری کا ایک روشن دور تھا انہوں نے ادیبوں اور شاعری کی بھی دل کھول کر سرپرستی کی میر عثمان علی خان کی ادبی سرپرستی کے متعلق محترمہ طیبہ بیگم رقمطراز ہیں :
"شبلی نعمانی اور عبدالحلیم شرر اپنی وفات تک عثمان علی خاں ہی کی بدولت خوش حالی کی زندگی بسر کرتے رہے اور اردو ادب کو گراں بہا تحریروں سے مزین کیا۔ عبدالماجد دریابادی، خواجہ حسن نظامی، سلیمان ندوی، ظفر علی خاں جیسے انشاء پرداز عثمان علی خان ہی کی سرپرستی کی وجہ سے حیدرآباد سے دور اپنے وطن میں اردو کی خدمت کرتے رہے۔ نواب فصاحت جنگ جلیل، امیر مینائی کے جانشین اور خانوادہ آصفی کے استاد سخن تھے ۔ عثمان علی خان نے انہیں خاطر خواہ ما ہوارتنخواہ کے علاوہ مختلف اعزازات اور خطاب سے سرفراز کیا تھا۔
(طیبہ بیگم، آصف سابع میر عثمان علی خان ص224)
بحوالہ: آصف سابع میر عثمان علی خان کی علمی و ادبی خدمات

آصف سابع میر عثمان علی خان کا دیوان پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
تعداد صفحات: 135
تعداد غزلیات : 126
pdf فائل سائز: 9MB

Direct Download link:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں